کراکاٹوا
کراکوٹوا (انڈونیشی زبان: Krakatau، پرتگیزی زبان: Krakatao، انگریزی: Krakatoa) انڈونیشیا کے جزائر جاوا اور سماٹرا کے درمیان آبنائے سنڈا کا ایک آتش فشانی جزیرہ ہے۔ یہ نام مجموعۂ الجزائر، مرکزی جزیرہ (جسے راکاٹا (Rakata) بھی کہتے ہیں)،اور آتش فشاں دونوں، کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ تاریخ میں کئی مرتبہ یہ آتش فشاں پھٹا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ جن میں سب سے مشہور 26 و 27 اگست 1883ء کو زبردست دھماکوں کے ذریعے پھٹنے کا سلسلہ ہے۔ جس کے نتیجے میں 25 مکعب کلومیٹر پتھر، چٹانیں اور راکھ باہر نکلے اورتاریخ کا سب سے بڑا دھماکا ہوا جو 1930 میل یا3100 کلومیٹر دور پرتھ، آسٹریلیا اور تقریباً 3 ہزار میل یا 4800 کلومیٹر دور واقع ماریشس کے قریب جزیرہ روڈریگوئس تک میں سنی گئی۔ ارتجاجی موجوں نے دنیابھر کے گرد سات چکر لگائے اور آسمان کئی دنوں تک سیاہ رہا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراکاٹوا کے قریب 165 دیہات اور قصبے تباہ ہوئے جبکہ 132 کو شدید نقصان پہنچا اور سرکاری اعداد و شمار ہی کے مطابق کم از کم 36 ہزار 417 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جن کی بڑی تعداد زلزلے سے پیدا ہونے والے سونامی سے متاثر ہوئی۔
کراکاٹوا | |
---|---|
19 ویں صدی میں بنایا گیا کراکاٹوا کا ایک خاکہ | |
بلند ترین مقام | |
بلندی | 813 میٹر (2,667 فٹ) |
امتیاز | 813 میٹر (2,667 فٹ) |
انفرادیت | 21.71 کلومیٹر (71,200 فٹ) |
فہرست پہاڑ | Spesial Ribu |
جغرافیہ | |
مقام | انڈونیشیا |
ارضیات | |
قسم پہاڑ | Caldera |
آخری خروج | February 2017 |
آتش فشاں کے زور دار دھماکے کے باعث کراکاٹوا کا دو تہائی جزیرہ تباہ ہو گیا۔ 1927ء سے آتش فشاں پر ہونے والے نئے دھماکوں کے نتیجے میں ایک نیا جزیرہ وجود میں آیا ہے جسے اناک کراکاٹوا یعنی کراکاٹوا کا بچہ کہتے ہیں۔
کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں زمین کی فضا میں جو راکھ اور دھواں پھیلا اس کے نتیجے میں سورج کے اشعاعی اخراج (ریڈی ایشن) میں کمی واقع ہوئی اور اگلے چند سالوں میں زمین کے درجہ حرارت میں اوسطاً 1.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 1888ء تک زمین کا درجہ حرارت معمول پر نہیں آیا۔ دنیا کے کئی علاقوں میں سورج ڈوبنے کے سرخ مناظر عرصے تک دیکھے جاتے رہے۔
نگار خانہ
ترمیم- ↑ Marcus Dunk (31 جولائی 2009)۔ "Will Krakatoa rock the world again?"۔ London: Associated Newspapers Ltd۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-01-23