کرسٹین داؤد
کرسٹین داؤد (پیدائش: جون 1975) ایک برٹش-جرمن انٹریپرینیور اور آرگنائزیشنل سائیکولوجسٹ ہیں۔ وہ انسان دوست شخصیت شہزادہ داؤد[1] کی اہلیہ ہیں، جو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی ایک مہم کے دوران آبدوز ٹائٹن تباہ ہونے سے جاں بحق ہوئے تھے۔ اس حادثے میں ان کے صاحبزادے اور چار دیگر افراد کی جان بھی گئی تھی۔ کرسٹین سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والے نان پرافٹ ادارے دی داؤد فاؤنڈیشن [2] کی ٹرسٹی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں ورک پلیسز کو بہتر بنانے میں مہارت رکھنے والے ادارے نیکسٹ اسٹیپ ناؤ کی بانی بھی ہیں۔[3][4]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمکرسٹین روزنہائم، مغربی جرمنی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔[5] انھوں نے روٹلنگن یونیورسٹی سے ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ میں تعلیم حاصل کی اور بیچلرز ڈگری پائی۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف آکسفرڈ کے سعید بزنس اسکول اور ایچ ای سی پیرس سے چینج لیڈرشپ میں ایگزیکٹو ماسٹرز ڈگری اور کنگسٹن یونیورسٹی سے اکوپیشنل اینڈ بزنس سائیکالوجی میں ایم ایس سی رکھتی ہیں۔[6]
کیریئر
ترمیمجرمنی میں کام کے ابتدائی تجربے اور پاکستان منتقل ہونے کے بعد، اس نے لاہور میں ایک آرگینک فارمنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ 2018 میں، اس نے نیکسٹ سٹیپ ناؤ، کام کی جگہ کی فلاح و بہبود اور قیادت کی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنے والی برطانیہ میں قائم ایک کنسلٹنسی قائم کی۔ کرسٹین داؤد فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی کے طور پر کام کرتے ہیں[7]، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں بورڈ کے رکن ہیں[8] اور SETI کے مشیروں کی کونسل کے رکن ہیں[9]۔
ذاتی زندگی
ترمیمکرسٹین داؤد نے 2002 میں شہزادہ سے شادی کی تھی۔ کچھ عرصہ پاکستان اور سنگاپور میں رہنے کے بعد وہ 2014 سے برطانیہ میں مقیم ہیں[10]۔ اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا سلیمان[11]۔ شہزادہ اور سلیمان جون 2023 میں آبدوز ٹائٹن کے حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ آبدوز ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے کے لیے روانہ ہوئی تھی اور ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے میں تین مزید افراد بھی جان سے گئے۔[12]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Bubola, Emma (20 June 2023). "Two of the Passengers Are a Prominent Businessman and His 19-Year-Old Son". https://www.nytimes.com/2023/06/20/us/shahzada-dawood-titanic-submarine.html. New York Times. 20 June 2023. Retrieved 5 March 2024
- ↑ "Christine Dawood". The Dawood Foundation. Retrieved 5 March 2024. https://www.dawoodfoundation.org/dt_team/christine-dawood/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dawoodfoundation.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ "Next Step Now - Meet Christine". http://nextstepnow.com/about-en/meet-christine-en. Retrieved 5 March 2024.
- ↑ "Next Step Now Ltd overview". https://find-and-update.company-information.service.gov.uk/company/11613436. Retrieved 5 March 2024.
- ↑ Weiser, Michael (22 June 2023). "Der Albtraum eines Traumpaares". OVB Heimatzeitungen (German). https://www.ovb-heimatzeitungen.de/rosenheim-region/2023/06/22/der-albtraum-eines-traumpaares.ovb. Retrieved 5 March 2024.
- ↑ "Christine Dawood". The Dawood Foundation. Retrieved 5 March 2024. https://www.dawoodfoundation.org/dt_team/christine-dawood/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dawoodfoundation.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ "Christine Dawood". The Dawood Foundation. Retrieved 5 March 2024. https://www.dawoodfoundation.org/dt_team/christine-dawood/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dawoodfoundation.org (Error: unknown archive URL)
- ↑ "BNU's Leadership". bnu.edu.pk. Beaconhouse National University. https://www.bnu.edu.pk/bnu/About/BNUs-Leadership. Retrieved 5 March 2024.
- ↑ https://www.seti.org/council-advisors
- ↑ "Next Step Now - Meet Christine". nextstepnow.com. Retrieved 5 March 2024.
- ↑ Skoulding, Lucy (3 July 2023). "Who are Shahzada Dawood's wife Christine and daughter Alina?". The Independent. https://www.independent.co.uk/news/world/americas/christine-shahzada-alina-dawood-who-b2368397.html. Retrieved 5 March 2024.
- ↑ Hall, Rachel (26 June 2023). "Mother of teenager who died on Titan sub says she gave her place to son". The Guardian. https://www.theguardian.com/world/2023/jun/26/mother-of-teenager-who-died-on-titan-sub-said-she-gave-her-place-to-son. Retrieved 5 March 2024.