کرسچن وولف
کرسچن ولہم والٹر وولف (پیدائش 19 جون 1959) جرمن سیاست دان اور وکیل ہیں۔ انھوں نے 2010 سے 2012 تک جرمن صدر کا عہدہ سنبھالا۔ آپ کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد کے کارکن ہیں اور 2003 سے 2010 تک لوئر سیکسونی کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔[6] انھیں 30 جون 2010 کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جرمنی کا صدر چنا گیا، اپنے مد مخالف جواشم گاک کو ہرا کر انھوں نے فوراً دفتر سنبھال لیا[7] تاہم وہ 2 جولائی تک حلف نہیں اٹھا سکے۔[8]
کرسچن وولف | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(جرمنی میں: Christian Wulff) | |||||||
صدر جرمنی | |||||||
مدت منصب 30 جون 2010ء – 17 فروری 2012 | |||||||
| |||||||
وزیر اعظم لوئر سیکسونی | |||||||
مدت منصب 4 مارچ 2003ء – 10 اکتوبر 2010ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (جرمنی میں: Christian Wilhelm Walter Wulff) | ||||||
پیدائش | 19 جون 1959ء (65 سال)[1][2][3][4] اوسنابرک [5] |
||||||
شہریت | جرمنی | ||||||
مذہب | رومن کیتھولک | ||||||
جماعت | کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف جرمنی | ||||||
اولاد | اینالینا لائینس |
||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، وکیل | ||||||
مادری زبان | جرمن | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | جرمن | ||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
17 فروری 2012 کو وولف نے صدر کی کرسی سے استعفٰی دے دیا۔ ان پر لوئر سیکسونی کے وزیر اعظم ہونے کے دور میں بدعنوانی کا الزام ہے۔[9]
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمکرسچن وولف اوسنابرک میں پیدا ہوئے، آپ کا مذہب رومن کیتھولک ہے۔ آپ ہیئنرک لبکے (1959-1969) کے بعد پہلے رومن کیتھولک ہیں جو جرمنی کے صدر بنے۔[10] والد کے گھر چھوڑ دینے کے بعد ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی۔ اپنی ماں کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی سخت ہونے کی بیماری (Multiple Sclerosis) کے بعد انھوں نے کم عمری میں ہی اپنی کی ذمہ داری سنبھال لی۔[11] اوسنابرک میں ثانوی تعلیم Abitur (جرمن تعلیمی قابلیت) مکمل کرکے آپ نے جامعہ اوسنابرک سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور معاشیات میں مہارت حاصل کی۔ آپ نے 1975 میں کرسچن ڈیموکریٹک جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
ذاتی زندگی
ترمیمآپ کی شادی مارچ 1988 میں ہوئی اپنی کالج کی دوست کرسٹیان ووگٹ پیدائش 1961 سے ہوئی، آپ نے اوسنابرک میں قانوں کی تعلیم ساتھ حاصل کی۔، 1993 میں آپ کی بیٹی اینالینا کی پیدائش ہوئی۔ جون 2006 میں وولف نے اپنی طلاق کا اعلان کر دیا۔ اس کی بعد 21 مارچ 2008 کو ایک چھوٹی سی تقریب میں ان کی شادی بیٹینا کورنر[12] پیدائش 1973 سے ہوئی۔ اس شادی سے پہلے بھی بیٹینا کا ایک بیٹا ہے۔ 12 مئی 2008 کو ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ .[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/124295533 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ https://brockhaus.de/ecs/julex/article/wulff-christian — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ODIS ID: https://www.odis.be/lnk/PS_126830 — بنام: Christian Wulff
- ↑ بنام: Christian Wulff — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000020985 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/124295533 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ "Curriculum vitae of Prime Minister Christian Wulff – Office of the Prime Minister"۔ 01 جولائی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولائی 2010
- ↑ "Christian Wulff zum Bundespräsidenten gewählt"۔ Official Website of German Bundestag۔ 30 June 2010۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2010۔
Mit der Annahme der Wahl hat Wulff zugleich sein neues Amt angetreten.
- ^ ا ب Rainer Buergin، Brian Parkin (30 June 2010)۔ "Merkel's Presidential Candidate Wulff Wins in Third-Round Vote"۔ Bloomberg Businessweek۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2010۔
Wulff, who is married with one daughter and a son, will be sworn in on 2 July.
- ↑ Bruno Waterfield (17 February 2012)۔ "Blow to Merkel as German president resigns"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2012
- ↑ "Germany's new president Christian Wulff embracing his second wife | Language Creates Value"۔ Common-talk.com۔ 16 July 2010۔ 27 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2012
- ↑ "Christian Wulff im Porträt"۔ Kleine Zeitung (بزبان G4erman)۔ 30 June 2010۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولائی 2010
- ↑ Sebastian Fischer، Alwin Schröder، Carsten Volkery (8 December 2006)۔ "Von Bin Baden bis Bin Nacktbaden"۔ Der Spiegel (بزبان الألمانية)۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2010