کروز میزائل انتہائی تیز رفتار میزائل ہوتے ہیں۔ ایئر ڈیفنس سسٹم یا ریڈار کی جانب سے کروز میزائل کا پتا چلانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ زمین کی سطح کے اوپر بہت ہی کم بلندی پر پرواز کرتا ہے۔

کروز میزائل
 

قسم میزائل   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کروز میزائل ایک ہدف کے لیے روانہ کیا جاتا ہے اور یہ اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے میں بلیسٹک میزائلوں سے زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔

کروز میزائل ایک گائیڈڈ میزائل ہوتا ہے جو ایک مستقل رفتار سے اپنے ہدف کی جانب بڑھتا ہے اور انتہائی درست انداز سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوتا ہے۔

عموماﹰ اس کے لیے پلس جیٹ انجن، ریم جیٹ انجن یا سپریم جیٹ انجن استعمال کیے جاتے ہیں۔ عام حالات میں کروز میزائل فقط ایک ہتھیار کا حامل ہوتا ہے جو عموماﹰ روایتی یا غیر جوہری ہتھیار کی صورت میں ہوتا ہے۔

کروز میزائل تین طرح کے ہوتے ہیں۔[1]

امریکا ٹوماہاک کروز میزائل

پہلی قسم سب سانک کروز میزائل آواز کی رفتار یا اس سے کچھ کم رفتار سے فاصلہ طے کرتے ہیں۔ جیسے بابر میزائل، رعد میزائل وغیرہ

دوسری قسم سپر سانک میزائل کی ہے جو آواز کی رفتار سے تین گنا تیزی سے فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جیسے ابدالی میزائل، شاہین میزائل، ٹوماہاک کروز میزائل، براہموس میزائل وغیرہ۔

جرمن کروز میزائل

تیسری قسم ہائپر سپر سانک میزائل اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار میزائل ہے جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی سے فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسے غزنوی میزائل وغیرہ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "کروز میزائل انگریزی" 
  2. "بی بی سی" 

بیرونی روابط

ترمیم