ہائپر سپر سانک میزائل اس وقت دنیا کا سب سے تیز رفتار کروز میزائل ہے جو کم از کم آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی سے فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس قسم کے میزائیلوں میں پاکستان کے پاس غزنوی میزائل [1] جبکہ بھارت کے پاس براہموس میزائل ہے،کوئی بھی ہائپر سونک ہوائی جہاز یا میزائل اس وقت ہائپر سونک کہلاتا ہے، جب اس کی رفتار 'ماخ پانچ‘ سے زیادہ ہو۔ آواز سے دس گنا تیز رفتار روسی میزائل کنزال میزائل جبکہ آواز سے 27 گنا تیز رفتار روسی میزائل ایونگارڈ میزائل وغیرہ ہیں

امریکا ٹوماہاک کروز میزائل

روایتی بیلسٹک میزائلوں[2] کی طرح جو ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں، ہائپرسانک میزائل بھی کام کرتے ہیں تاہم ان کی رفتار پانچ گنا زیادہ ہے۔

بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کے بعد فضا میں بلند ہوتا ہے اور اس کے بعد ہدف کی جانب نیچے آتا ہے جبکہ ہائپرسانک نچلی پرواز کرتا ہوا اپنے ہدف کی جانب بڑھتا ہے اور زیادہ تیزی سے اس کو نشانہ بناتا ہے۔

جرمن کروز میزائل

اس ٹیکنالوجی کی اہم چیز یہ ہے کہ میزائل کی رفتار میں تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں اور اس کو سب سانک کروز میزائل کی طرح آہستہ پرواز کرتے ہوئے بھی ہدف پر داغا جا سکتا ہے جس کے باعث اس کا توڑ یا اس کے خلاف دفاع مشکل ہو جاتا ہے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "غزنوی میزائل"
  2. "ballistic missile"
  3. "بی بی سی"