کوارک دور
طبیعی علم الکائنات میں کوارک کا دور ابتدائی کائناتی ارتقائی دور کا وہ حصّہ ہے جب بنیادی قوّتیں یعنی قوّت ثقل، برقی مقناطیسی قوّت، مضبوط نیوکلیائی قوّت اور کمزور نیوکلیائی قوّت نے اپنے آپ کو موجودہ شکل میں ڈھالا، تاہم اس وقت بھی کائنات کا درجہ حرارت اس قدر زیادہ تھا کہ کوارک بندھ کر ہیڈرون کو تشکیل نہیں دے سکتے تھے۔ کوارک دور لگ بھگ بگ بینگ کے پہلے سیکنڈ کے 10 کی قوّت نما -12 حصّے میں اس وقت شروع ہوا جب پہلے سے جاری برقی کمزور دور ختم ہوا تھا کیونکہ اس وقت کمزور برقی تعامل کمزور نیوکلیائی قوّت اور برقی مقناطیسی قوّت میں ٹوٹ گیا تھا۔ کوارک کے دور کے درمیان کائنات کثیف، گرم کوارک گلوآن پلازما سے لبریز تھی جس میں کوارک، لیپٹون اور ان کے ضد زرّات شامل تھے۔ زرّات میں ہونے والے ٹکراؤ کی توانائی اس قدر زیادہ تھی کہ کوارک میزون اور باریون کو تشکیل نہیں دے سکتے تھے۔ کوارک کا دور اس وقت ختم ہو گیا جب کائنات کی عمر صرف 10 کی قوّت نما -6 سیکنڈ تھی اور جب زرّاتی تعاملات کی اوسط توانائی ہیڈرون کی بندھنی توانائی سے گر کر کم ہو گئی تھی۔ اس کے بعدشروع ہونے والا دور جب کوارک ہیڈرون میں بندھ گئے تھے ہیڈرون دور سے جانا جاتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- آل ڈے، جوناتھن (٢٠٠٢ء)۔ کوارک، لیپٹون اور بگ بینگ۔ نسخہ دوم۔ISBN 0-7503-0806-0۔
- طبیعیات 175: ستارے اور کہکشائیں - بگ بینگ، مادّہ اور توانائی، ایتھیکا کالج، نیو یارک