کوسووہ
کوسووَہ('و' زبر)(ترکی: Kosova)(البانوی: Kosova یا Kosovë) (انگریزی: Kosovo) (سربین: Косово и Метохија) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنوبی سربیا کا علاقہ ہے اور اس کو یورپ کے نیم خود مختار علاقوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ اردو کی تاریخی کتب میں اس کا نام قوصوہ اور قوصووہ بھی ملتا ہے [2] عملی طور پر علاقہ پر سربیا کی حکومت نہ ہونے کے برابر ہے اور اسے اقوام متحدہ کا متعین مشن مقامی نمائندوں کی مدد سے چلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دفاعی معاملات نیٹو کی زیر نگرانی کوسووہ فورسز (KFOR) کی ذمہ داری ہیں۔
کوسووہ | |
---|---|
![]() |
![]() |
![]() |
|
ترانہ: | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 42°33′00″N 20°50′00″E / 42.55°N 20.833333333333°E [1] |
رقبہ | |
دارالحکومت | پریسٹینہ |
سرکاری زبان | البانوی زبان، سربیائی |
آبادی | |
حکمران | |
اعلی ترین منصب | ویوسا عثمانی (4 اپریل 2021–) |
سربراہ حکومت | عبد اللہ ہوتی (3 جون 2020–22 مارچ 2021) |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 17 فروری 2008 |
عمر کی حدبندیاں | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | یورو |
منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت) |
ٹریفک سمت | دائیں |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
بین الاقوامی فون کوڈ | +383 |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
علاقہ کی سرحدیں مونٹی نیگرو، البانیہ اور مقدونیہ سے ملتی ہیں۔ آبادی بیس لاکھ سے کچھ زائد ہے، جن میں زیادہ تر البانوی نژاد ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر قابل ذکر آبادکاروں میں سرب، ترک، بوسینیائی اور رومانیہ کے لوگ شامل ہیں۔ پریسٹینہ (Pristina) سب سے بڑا شہر اور صدر مقام ہے۔
علاقہ لمبے عرصہ سے سربیا کی حکومت اور اکثریتی البانوی آبادی کے درمیان سیاسی اور علاقائی تنازع کی وجہ ہے اور مسئلہ کے حل کے لیے 2006ء سے بین الاقوامی مذاکرات جاری ہیں۔
فہرست متعلقہ مضامین کوسووہ ترمیم
حوالہ جات ترمیم
- ↑ "صفحہ کوسووہ في خريطة الشارع المفتوحة". OpenStreetMap. اخذ شدہ بتاریخ 1 دسمبر 2023ء.
- ↑ اطلس فتوحات اسلامیہ، دارالسلام پبلیکیشنز، ریاض، سعودی عرب