کولن ڈیوڈ

پاکستانی مصور

کولن ڈیوڈ (انگریزی: Colin David) (پیدائش: 1937ء - وفات: 25 فروری، 2008ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور تھے۔ کولن ڈیوڈ پاکستان کے ان مصوروں میں شامل تھے جن کا نام اور کام پاکستان سے زیادہ بیرون ملک پہچانا جاتا تھا۔ وہ مصوری کے موضوعات پر بھی لکھنے میں اختصاص رکھتے تھے۔[1]

کولن ڈیوڈ
معلومات شخصیت
پیدائش 1937ء
کراچی، برطانوی ہندوستان
وفات فروری 25، 2008(2008-02-25)ء
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
تعليم ماسٹر آف فائن آرٹ
مادر علمی میو اسکول آف آرٹس لاہور
جامعہ پنجاب
سلیڈ اسکول آف فائن آرٹ لندن
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت مصوری
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

حالات زندگی

ترمیم

کولن ڈیوڈ 1937ء کو کراچی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے مصوری کی تعلیم حاصل کی اور پھر جامعہ پنجاب 1961ء میں ایم ایف اے (ماسٹر آف فائن آرٹ) کی ڈگری حاصل کی [1]۔ وہ اسکالرشپ پر مصوری کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے لندن چلے گئے جہاں انھوں نے سلیڈ اسکول آف فائن آرٹ لندن میں معروف مصور سر ولیم کولڈسٹریم کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کی۔[2]

ملازمت

ترمیم

1962ء میں لندن سے واپس آنے کے بعد انھوں نے جامعہ پنجاب کے شعبہ فنون لطیفہ میں تدریس کا آغاز کیا[1] جہاں وہ 1964ء تک تدریس فرائض انجام دیتے رہے۔ بعد ازاں 1964ء میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں تدریس کا آغاز کیا جہاں معروف مصور شاکر علی کالج کے پرنسپل تھے۔ یہاں وہ تقریباِ دو دہائی تک تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔[2]

مصوری کی نمائش

ترمیم

کولن ڈیوڈ نے 1960ء کی دہائی میں اپنے کلاس فیلو صوفی وقار کے ساتھ پہلی بارمرتبہ اپنی مصوری کی نمائش کی[1]۔ 1970ء میں دی گیلری کراچی میں ان کی مصوری کی انفرادی نمائش ہوئی۔[2]

اعزازات

ترمیم

حکومت پاکستان نے کولن ڈیوڈ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں14 اگست، 1995ء کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا۔[1]

وفات

ترمیم

کولن ڈیوڈ 25 فروری، 2008ء میں وفات وفات پا گئے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم