کوگل (קוגל کُوگل) ایک پکی ہوئی پڈنگ یا کیسیرول جو عموماً انڈوں کے نوڈلز (لوکشن کوگل) یا آلو سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ ایک روایتی اشکنازی یہودی پکوان ہے جو اکثر سبت اور یوم طوب کے موقع پر تیار ہوتا ہے۔[1]

کوگل
نوڈلز کا کوگل
قسمپڈنگ یا کیسیرول
اصلی وطنوسطی یورپ کے یہودی۔ آج زیادہ تر اسرائیل اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں۔
بنیادی اجزائے ترکیبیانڈے یا آلو

اشتقاقیات

ترمیم

لفظ کوگل یدیش زبان میں بالائی وسطی جرمن زبان کے لفظ kugel (یعنی گول، گلوب، گیند) سے آیا ہے؛ اس سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ پکوان اصل میں گول ہوتا تھا۔ تاہم، آج کل کوگل گول کی بجائے مربع کی شکل میں بنائے جاتے ہیں۔

لیتھوانیائی یہود (لیتھوانیا، شمالی پولینڈ اور شمالی روس کے یہود) اس پڈنگ کو ”کوگل“ اور گالیسیائی یہود (شمال مشرقی پولینڈ اور مغربی یوکرین کے یہود) ”کیگل“ کہتے ہیں۔[2]

تاریخ

ترمیم
 
یروشلمی کوگل

پہلے کوگل روٹی اور آٹے سے بنائے گئے تھے اور میٹھے کی بجائے خوش ذائقہ تھے۔ لگ بھگ 800 سال پہلے جرمنی کے باورچیوں نے روٹی کے مکسچر کو نوڈلز یا فارفل سے بدل دیا۔[3]

خوش ذائقہ کوگل آلوؤں، مصہ، بند گوبھی، گاجروں، زوچینی، پالک یا پنیر پر مشتمل ہوتا ہے۔[4]

اس سے مشابہ روایتی بیلاروسی پکوان آلو بابکا ہے۔ لیتھوانیا میں اس پکوان کو کوگلس کہتے ہیں۔ یہ آلو کی پڈنگ سے بنتا ہے اور روایتی لیتھوانیائی پکوان ہے۔

یہودی تہوار

ترمیم
 
عید فسح کا مصہ کوگل

کسی تہوار یا سبت کے موقع پر کوگل اشکنازی یہودی گھرانوں کا بنیادی پکوان ہوتا ہے۔ کچھ حسیدی یہودیوں کا یقین ہے کہ سبت کے موقعے پر کوگل کھانے سے بہت سے روحانی برکتوں کا نزول ہوتا ہے، خاص کر تب جب کوگل کسی حسیدی ربی کو پیش کی جائے۔[5]

نوڈلز کا کوگل، آلو کا کوگل اور مختلف اجزا سے تیار شدہ کوگل یہودی تہواروں کی زینت ہوتا ہے، مصہ نامی کوگل عید فسح پر کھایا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. In search of the holy kugel, Haaretz
  2. Joyce Eisenberg and Ellen Scolnic, "The Whole Spiel: Funny essays about digital nudniks, seder selfies and chicken soup memories," Incompra Press, 2016; p. 132. آئی ایس بی این 978-0-69272625-9
  3. "What is Kugel?"۔ Jewish Recipes۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2016 
  4. "Kugels"۔ rec.food.cuisine.jewish Archives۔ Mimi's Cyber Kitchen۔ 4 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جولائی 2013 
  5. Allan Nadler، "Holy Kugel: The Sanctification of Ashkenzaic Ethnic Food in Hasidism" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ drew.edu (Error: unknown archive URL)، in Leonard Greenspoon, ed.، Food & Judaism Creighton University Press, 2005)، آئی ایس بی این 978-1-881871-46-0، pp. 193–211.