کے ٹی فرانسس
کنڈیاہ تھروگنانسمپنڈپلائی فرانسس (پیدائش: 15 اکتوبر 1939ء) | (انتقال: 9 جون 2013ء) سری لنکا کے کرکٹ امپائر تھے ۔ [1] فرانسس نے 1982ء سے 1999ء کے درمیان زیادہ تر اپنے ملک میں25 ٹیسٹ اور 56 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی۔ امپائر کے طور پر فرانسس کا پہلا ٹیسٹ فروری 1982ء میں سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ تھا۔ سری لنکا کی طرف سے کھیلا جانے والا پہلا تسلیم شدہ ٹیسٹ میچ تھا۔ فرانسس نے ایک روزہ بین الاقوامی امپائر کے طور پر اپنا ڈیبیو کیا، اس میچ میں جس میں سری لنکن کرکٹ کے مستقبل کے کپتان ارجن راناٹنگا کا بھی ڈیبیو تھا۔ کے ٹی فرانسس شادی شدہ تھے اور ان کے 2 بچے ہیں۔
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | کنڈیاہ تھروگنانسمپنڈپلائی فرانسس |
پیدائش | 15 اکتوبر 1939ء کاگال, سری لنکا |
وفات | 9 جون 2013 کولمبو، سری لنکا | (عمر 74 سال)
حیثیت | امپائر |
امپائرنگ معلومات | |
ٹیسٹ امپائر | 25 (1982–1999) |
ایک روزہ امپائر | 56 (1982–1999) |
فرسٹ کلاس امپائر | 108 (1981–1999) |
لسٹ اے امپائر | 72 (1981–1999) |
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 10 جون 2013 |
انتقال
ترمیمان کا انتقال 9 جون 2013ء کو کولمبو، سری لنکا میں 74 سال کی عمر میں ہوا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Sri Lanka Cricket News: Umpire KT Francis dies at 73"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2013