گردیز (انگریزی: Gardez) افغانستان کا ایک رہائشی علاقہ جو صوبہ پکتیا میں واقع ہے۔


پشتو: ګردېز
فارسی: گردیز
شہر
The Bala Hesar قلعہ بندی in the center of Gardez City
The Bala Hesar قلعہ بندی in the center of Gardez City
ملک افغانستان
صوبہصوبہ پکتیا
DistrictGardez District
بلندی2,300 میل (7,500 فٹ)
آبادی (2008)
 • کل70,000
منطقۂ وقتAfghanistan Standard Time (UTC+4:30)

گردیز شہر افغانستان کا تیسرا سب سے بڑا صوبائی دارالحکومت ہے، جو تورا بورا کے علاقے سے دور نہیں ہے۔

یہ شہر پرانے شہر کی قلعہ بندی کے عین قدموں میں واقع ہے "پرانے شہر" کو پانی گردیز دریا سے ملتا ہے، یہ دریا آگے جا کر " آبِ ایستادا " جھیل میں شامل ہو جاتا ہے۔

پشتون اکثریتی گردیز شہر افغانستان کی دو اہم سڑکوں کے درمیان ایک جنکشن پر واقع ہے، جس میں سے ایک سڑک پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ غزنی سے منسلک ہے، جب کہ دوسری سڑک کابل کے ساتھ خوست کو ملاتی ہے۔ یہ سڑکیں ہندوکش کے پہاڑوں اور صحراؤں کی طرف سے گھومتی ہوئی شمال، مشرق اور مغرب سے وادی کے میدان سے گزرتی ہیں۔

یہ شہر کابل کے جنوب میں100 کلومیٹر (62 میل) اور خوست کے شمال مغرب میں 70 کلومیٹر (43 میل) پر واقع ہے۔

مشرقی افغانستان کے ایک بڑے علاقے کے لیے تجارت کا محور اور ملک بھر میں فوجوں کے لیے ایک اسٹریٹجک مقام کا حامل یہ شہر 6 اضلاع اور 6،174 ہیکٹرز (23.84 مربع میل) کے مجموعی علاقے پر مشتمل ہے۔ سطح سمندر سے اس شہر کی بلندی 2300 میٹر ہے۔


گردیز شہر کی آبادی کا تخمینہ 1979ء میں10,000 اور 2008 میں 70،000 افراد اور 7849 گھرانوں کا لگایا گیا تھا۔

تاریخی تفصیلات ترمیم

یوسف شاہ گردیز ایک اسلامی ولی تھے جو 1088ء میں گردیز, افغانستان سے ملتان موجودہ پاکستان تشریف لائے۔


گردیز کا علاقہ موری سلطنت سے الگ ہوا، جو چندرگپت موریا کی قیادت میں تھی۔ موریہ نے علاقے میں ہندوؤں اور بدھ مت کی بحالی کی اور مقامی "Greco-Bactrian" فورسز کا سامنا کرنے تک وہ جنوبی ایشیاء کے مزید علاقے پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

گردیز ایک ابھی تک قدیم تاریخی لانیحل معما ہے جو ہندوکش کے پہاڑوں میں تاحال دفن ہے۔ بدقسمتی سے، اس کی تاریخ صرف خرابی سے مستند ہے اور آثار قدیمہ کی دریافت، بشمول یونانی، ساسانی، ہفت شاہی اور ترکی شاہی سکے گردیز کی امیر تاریخ میں ایک چھوٹی سی روشنی کی کرن دیتے ہیں۔

تنازعات کی طویل تاریخی دور کی نشانیوں میں سے سکندرِ اعظم کی طرف سے تعمیر شدہ حفاظتی چوکیاں ابھی بھی شہر کی حدود سے باہر پہاڑیوں کی چوٹیوں پر ایستاده ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم