گلگت بلتستان میں سیاحت

گلگت بلتستان پاکستان کی ایک انتظامی اکائی ہے جو ملک کے شمالی حصے میں واقع ہے۔گلگت بلتستان پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جو زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان میں سیاحت کا مرکز ہے خاص کر دنیا کا دوسرا بڑا پہاڑ کے ٹو بھی اسی خطے میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ اس خطے میں مختلف جھیل،پہاڑ،وادیاں،ندیاں ،کھیل کے میدان،تاریخی عمارتیں،وغیرہ موجود ہیں۔

شنگریلا استراحہ
بوریت جھیل

تاریخ ترمیم

گلگت بلتستان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ فاہیانگ نامے ایک چینی سیاح گلگت بلتستان آیا تو گلگت بلتستان میں اس وقت پلولا نامی ریاست قائم تھی جو پورے گلگت بلتستان پے پھیلی ہوئی تھی اور اس کا صدر مقام موجودہ خپلو کا علاقہ ہوا کرتا تھا، پھر ساتھویں صدی میں اس کے بعض حصے تبت کی شاہی حکومت میں چلے گئے پھر 9 صدی میں یہ مقامی ریاستوں میں بٹ گئی جن میں سکردو کے مقپون اور ہنزہ کے ترکھان خاندان مشہور ہیں مقپون خاندان کے راجاؤں نے بلتستان سمیت لداخ،گلگت اور چترال تک کے علاقوں پر حکومت کی احمد شاہ مقپون اس خاندان کا آخری راجا تھا۔1947ء سے قبل گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ رہا۔ بعد میں یہ بھارت کے زیر تسلط بھی کچھ ایام تک رہا لیکن پاک بھارت افواج میں جھڑپ کے بعد خطے کا کمان پاکستان نے سنبھال لیا۔ یہاں کی سیاحت کو پروموٹ کرنے میں گلوکاروں کا اہم کردار ہے جن میں مشہور گلوکار سلمان پارس شامل ہیں

اہم سیاحی مقامات ترمیم

 
کے ٹو پہاڑی
 
کچورہ جھیل
 
دیوسائی پارک
 
بلتورو
 
قلعہ التیت
 
بلتیت قلعہ

مزید ترمیم