گلیڈی ایٹر (فلم)
2000ء میں نشر ہونے والی ایک رزمیہ فلم جس کے لیے ہدایات رڈلے اسکاٹ نے دیں جبکہ رسل کرو، جیکوئن فونیکس، کونی نیلسن، جیمون ہونسو، ڈیرک جیکبی اور رچرڈ ہیرس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کرو نے جنرل میکسیمس ڈیسیمس میریڈیس کا کردار ادا کیا جو جاہ طلب شہزادے کوموڈس (فونیکس) کے ہاتھوں قتل ہونے والے سلطنت روما کے شاہ مارکس اوریلیس کا دوست تھا۔ بعد ازاں پوری کہانی گرفتار اور پھر غلام بنائے جانے والے میکسیمس کے گرد گھومتی ہے کہ وہ کس طرح اکھاڑے کے غلام پہلوانوں (Gladiators) میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اہل خانہ اور شاہ کے قتل کا بدلہ لیتا ہے اور ملک میں جمہوریت بحال کرتا ہے۔ فلم نے 73 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں 5 اکیڈمی ایوارڈز جیتے جن میں بہترین فلم کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ فلم کے جنگی اور جذباتی مناظر نے بڑے پیمانے پر شائقین کی داد سمیٹی۔ اس فلم کی کامیابی نے ہی قدیم تاریخی رزمیہ فلموں کو دوبارہ عروج بخشا جس کے بعد ٹرائے، الیگزینڈر، 300 اور اسکاٹ کی ہی تیار کردہ کنگڈم آف ہیون منظر عام پر آئیں۔
گلیڈی ایٹر | |
---|---|
(انگریزی میں: Gladiator) | |
ہدایت کار | |
اداکار | جیکوئن فینکس[1][8][3][9][6][10][11] ڈیرک جاقوبی[3][9][11] |
فلم ساز | ڈیوڈ فرانزونی[11] |
صنف | ہنگامہ خیز فلم |
موضوع | گلیڈی ایٹر[11] |
ایگزیکٹو پروڈیوسر | رڈلے اسکاٹ[12] |
فلم نویس | |
دورانیہ | 155 منٹ |
زبان | انگریزی |
ملک | ![]() ![]() |
مقام عکس بندی | مالٹا، مراکش [13] |
سنیما گرافر | جون میتھیسن |
موسیقی | ہانس زمر |
ایڈیٹر | پیٹرو اسکالیا |
اسٹوڈیو | |
تقسیم کنندہ | ڈریم ورکس، نیٹ فلکس |
میزانیہ | 103000000 امریکی ڈالر[14] |
باکس آفس | 460583960 امریکی ڈالر[15] |
تاریخ نمائش | 5 مئی 2000 (ریاستہائے متحدہ امریکا)[16]25 مئی 2000 (جرمنی)[17]19 مئی 2000 (سویڈن)[18] |
اعزازات | |
مزید معلومات۔۔۔ | |
آل مووی | v184587 |
tt0172495 | |
درستی - ترمیم ![]() |
پلاٹترميم
ہسپانیوی رومی میکسیمس ڈیسیمس میریڈیس 180م میں رومی فوج کو جرمن قبیلوں کے خلاف وندوبونا کے قریب فتح یابی دلا کر اپنے گھر لوٹنے کا ارادہ کرتا ہے۔ مارکس اوریلیس اسے بتاتا ہے کہ اس کا بیٹا کوموڈس حکومت کے لیے غیر لائق ہے۔ اور وہ اسے بادشاہ بنانا چاہتا تھا روم کو فساد اور کرپشن سے بچانے کے لیے۔ یہ جاننے کے بعد کوموڈس اپنے والد کا قتل کردیتا ہے۔
اور اس کے بعد اپنی بادشاہی کا اعلان کردیتا ہے اور میکسیمس سے اس کی وفاداری طلب کرتا ہے۔ مگر جنرل اس کا انکار کردیتا ہے۔ میکسیمس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ وہ وہاں سے بچ نکلتا ہے اور اپنے گھر کی طرف برق رفتاری سے جاتا ہے مگر وہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اھل خانہ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اور اسے پکڑ لیا جاتا ہے اور گلیڈی ایٹر کی ٹریننگ کے لیے بیچ دیا جاتا ہے۔ اپنی فوجی ہربہ استعمال کرکے اسے مقامی کھیلوں کافی کامیابی ملتی ہے اور بھیڑ سے اسے کافی ستائش، ملتی ہے۔ اور اس کا مالک پروکسیمو اس سے کافی خوش ہوتا ہے اور اسے سلطنت روم میں مقابلہ کے لیے لے جاتا ہے۔ جہاں اس کی لڑائی کافی خطرناک اور مشہور گلیڈی ایٹرز سے ہوتی ہے جنہیں وہ ہرا کر بھیڑ کا محبوب بن جاتا ہے۔ اس کی اس شہرہ آفاق شہرت کو دیکھتے ہوئے کوموڈس اس سے ملنے جاتا ہے مگر وہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ دراصل وہ میکسیمس ہے جسے اسنے مارنے کی کوشش کی تھی۔ کوموڈس میکسیمس کو مارنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ ایک بار اس کا مقابلہ سب سے مشہور اور خطرناک گلیڈی ایٹر سے کرواتا ہے مگر میکسیمس اسے بھی مات دے دیتا ہے۔ آخرکار وہ اسے مارنے کے لیے خود میدان میں اترتا ہے اور مارا جاتا ہے۔ اور میکسیمس بھی فوت ہوجاتا ہے۔ اور آخر کی سین انتہائی دردناک ہوتی ہے۔
حوالہ جاتترميم
- ^ ا ب http://www.adorocinema.com/filmes/filme-24944/ — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.filmaffinity.com/es/film392075.html — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ^ ا ب http://www.bbfc.co.uk/releases/gladiator-1970-17 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt0172495/ — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.commeaucinema.com/notes-de-prod/gladiator,3285 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ^ ا ب پ http://stopklatka.pl/film/gladiator — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.sinemalar.com/film/585/gladyator — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.metacritic.com/movie/gladiator — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt0172495/fullcredits — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ↑ http://www.allocine.fr/film/fichefilm_gen_cfilm=24944.html — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اپریل 2016
- ^ ا ب پ ت ٹ https://web.archive.org/web/20200411195614/https://europeanfilmawards.eu/en_EN/film/gladiator.5623 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2020 — سے آرکائیو اصل
- ↑ آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=tt0172495 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 دسمبر 2019
- ↑ "فلم کا صفحہ FilmAffinity identifier پر"— اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2021ء۔
- ↑ https://web.archive.org/web/20070227210623/http://www.sbaer.uca.edu/research/allied/2005vegas/acctg%20%26%20fina%20studies/30.pdf — اخذ شدہ بتاریخ: 19 فروری 2007 — سے آرکائیو اصل فی 27 فروری 2007
- ↑ https://www.boxofficemojo.com/movies/?id=gladiator.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 9 مارچ 2019
- ↑ http://www.boxofficemojo.com/movies/?id=gladiator.htm
- ↑ http://www.imdb.com/title/tt0172495/releaseinfo — اخذ شدہ بتاریخ: 8 نومبر 2016
- ↑ http://www.sfi.se/sv/svensk-filmdatabas/Item/?itemid=42319&type=MOVIE&iv=Basic