گوبند مالہی
گوبند مالہی (انگریزی: Gobind Malhi) (پیدائش: 5 اگست 1921ء - وفات: 10 فروری 2001ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور ڈراما نویس تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔ انھیں بھارتی ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے 1973ء میں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب دیا گیا۔
گوبند مالہی | |
---|---|
(سندھی میں: گوبند مالهي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 اگست 1921ء ضلع نوشہرو فیروز ، بمبئی پریزیڈنسی |
وفات | 10 فروری 2001ء (80 سال) ممبئی ، بھارت |
شہریت | برطانوی ہند بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج |
تعلیمی اسناد | بی اے |
پیشہ | ناول نگار ، افسانہ نگار ، ڈراما نگار |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی |
کارہائے نمایاں | پیار جی پیاس |
تحریک | ترقی پسند تحریک |
اعزازات | |
ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب (برائے:پیار جی پیاس ) (1973)[1] |
|
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمگوبند مالہی 5 اگست 1921ء کو ٹھارو شاہ، نوشہرو فیروز ضلع، بمبئی پریزیڈنسی میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم آبائی قصبے ٹھارو شاہ سے حاصل کی۔ انھوں نے 1939ء میں میٹرک کیا۔ ڈی جے کالج کراچی میں داخلہ لیا۔ یہاں وہ شاگرد سیاست میں فعال رہے۔ 1941ء میں سوبھو گیان چندانی سے واقفیت حاصل کی اور کمیونسٹ پارٹی سے سے بھی وابستہ رہے۔ 1942ء میں جیل بھی گئے۔ 1943ء میں نئی دنیا کتاب گھر سے وابستہ رہے۔ 1944ء میں ڈی جے کالج سندھ سے بی اے کی سند حاصل کی۔ انھوں نے 1950ء کی دہائی میں سندھی ادیبوں کی ترقی پسند تنظیم کے قیام میں کردار ادا کیا۔[2] تقسیم ہند کے بعد بھارت منتقل ہو گئے۔ان کا پہلا ناول آنسو 1925ء میں شائع ہوا۔ اس کے بعد پیار جی پیاس، شرم بوٹی، محبت جی راہ میں، ہک انسان سو طوفان، مسوری جی رانی، سونھ جا سوداگر سمیت تقریباَ 51 کتابیں شائع ہوئیں۔ انھوں نے اپنی آپ بیتی پانچ جلدوں میں تحریر کی ہے۔ لاتعداد ڈرامے اور افسانے بھی لکھے۔ انھیں ان کے ناول پیار جی پیاس پر 1988ء میں ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے ساہتیہ اکیڈمی اعزاز برائے سندھی ادب سے نوازا گیا۔[3]
وفات
ترمیمگوبند مالہی 10 فروری 2001ء کو بمبئی، بھارت میں وفات پا گئے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#SINDHI — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اپریل 2019
- ↑ says, ارشاد علی کٹپر (10 فروری 2020). "گوبند مالهي کان به ٺارو شاهه نه وسريو هو! ....علي رضا قاضي" (سندھی میں). Archived from the original on 2021-01-19. Retrieved 2023-04-27.
- ↑ "Sindhi Adabi Board Online Library (سندھی ادبی بورڈ)"۔ www.sindhiadabiboard.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-04-27
- ↑ "مهان ڪهاڻيڪار گوبند مالهي جي 19هين ورسي، سنڌ جي ثقافت کاتي کيس وساري ڇڏيو" (سندھی میں). Archived from the original on 2021-01-19. Retrieved 2023-04-27.