گورکی انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی ادب
گورکی انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی ادب ماسکو، روس میں واقع ہے جو روسی سائنس اکادمی کا تحقیقی مرکز ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ مشہور مصنف، ناول نگار، شاعر اور صحافی میکسم گورکی کی تحریک پر 17 ستمبر 1933ء میں قائم کیا گیا۔[1] گورکی انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی ادب میں اعلیٰ ادبی کورس کرائے جاتے ہیں جنھیں دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اس انسٹی ٹیوٹ سے مندرجہ بالا مشہور و معروف شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہے:
- مائتری پالا سری سینا (صدر سری لنکا)
- چنگیز اعتماتوف (ناول نگار)
- بریس پاسترناک (نوبل انعام یافتہ شاعر، ناول نگار)
- رسول حمزہ توف (مشہور داغستانی شاعر)
- ایوگینی یوتوشینکو (روسی مصنف، شاعر، ڈراما نویس، فلمی ہدایتکار، اداکار)
- فاضل اسکندر (ناول نگار)
- اسماعیل قدارے (شاعر، ناول نگار)
- واسیلی بیلوف (ادیب)
- یوری کزاکوف (ادیب)
- کنستنتین سمینوف (ادیب)
- میخائل بلگاکوف (ناول نگار)