رسول حمزہ تووچ حمزہ توف (روسی: Расу́л Гамза́тович Гамза́тов)‏, نقل حرفی Rasul Gamzatovich Gamzatov (پیدائش:28 ستمبر 1923ء - وفات: 3 نومبر 2003ء ) روسی جمہوریہ داغستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ عوامی شاعراور نثرنگار ہیں۔

رسول حمزہ توف
(اواری میں: ХIамзатил Расул ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 ستمبر 1923ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 نومبر 2003ء (80 سال)[2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ماسکو   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سوویت اتحاد (–1991)
روس (1991–)[5]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت اشتمالی جماعت سوویت اتحاد   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سوویت انجمن مصنفین   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورکی انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی ادب (1945–1950)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  مصنف ،  نثر نگار ،  عوامی صحافی ،  مترجم ،  سیاست دان ،  غنائی شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان آواری   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان روسی ،  آواری   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اسٹالن انعام  
 آرڈر آف فرینڈشپ آف پیپلز
لینن پرائز  
 آرڈر آف سینٹ اینڈریو
 آرڈر آف دی ریڈ بینر آف لیبر
 اعزاز اکتوبر انقلاب
 آرڈر آف لینن  
ہیرو آف سوشلسٹ لیبر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

رسول حمزہ توف سوویت یونین کی جمہوریہ داغستان کے آوار گاؤں سدا میں مشہور شاعر حمزہ سداسا کے گھر 28 ستمبر 1923ء پیدا ہوئے۔[6] رسول حمزہ توف نے اپنے پہلے اشعار گیارہ سال کی عمر میں لکھے۔ ایک حیرت انگیز واقعے نے ان کی دل و دماغ کو جھنجھوڑ دیا تھا۔ 1934ء میں داغستان کے اس بلند پہاڑ ی گاؤں سدا میں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے، تاریخ میں پہلی بار ایک ہوائی جہاز اترا تھا اور مشہور شاعر حمزہ سداسا کے بیٹے نے اس عجوبے کو دیکھ کر شاعری کے میدان میں پہلا قدم اتھایا۔[7] ہائی اسکول کی تعلیم، استادوں کی تربیت کا کالج، آوار زبان کا سفری تھیٹر، ریڈیو نامہ نگار۔ یہ تھے مرحلے ان کی جوانی کے سوانح کے۔ صحت کی حالت ایسی تھی کہ انھوں نے فوجی خدمات انجام نہیں دیں لیکن جب داغستان کی سرحد ہی پر جنگ ہو رہی تھی تو شاعر کے شاعر بیٹے نے دشمن پر اپنی نظموں اور گیتوں کے وار کیے، سوویت فوج کی فتوحات سے خود وجدان حاصل کیا اور اپنے ہم وطنوں کو کانامے انجام دینے کا ہمت و حوصلہ عطا کیا[8]۔ جنگ کے بعد انھوں نے ماسکو میں ادبیات کے انسٹی ٹیوٹ موسوم بہ گورکی سے 1950ء میں اپنی تعلیم مکمل کی۔[9] یہیں بہت سے ادیبوں سے ان کی دوستی ہوئی، یہیں ان کی نظموں کے مجموعے یکے بعد دیگرے شائع ہوئے جنہیں سوویت یونین میں اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے قارئین میں شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی۔

ان کی شاعری وطن دوستانہ اور صدیوں پرانی عوامی دانش سے مملو ہے۔ کردار کی جرات، لوگوں کے باہمی رشتوں میں دلی تعلق، بلند ترین انقلابی آدرشوں کی خاطر کارنامے انجام دینے پر آمادگی نے رسول حمزہ توف کی شاعری کو لوگوں کے لیے ضروری بنا دیا ہے۔[8] رسول حمزہ توف داغستانی ادیبوں کی انجمن کے چیئرمیں رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ رسول حمزہ توف نے الیکزاندر پشکن، لیرمونتوف اور مایاکوفسکی کی تخلیقات آوار زبان میں ترجمہ کیں۔

تخلیقات

ترمیم

مجموعہ نثر

ترمیم
  • میرا داغستان (1968ء)

مجموعہ نظم

ترمیم
  • میری پیدائش کا سال

نظمیں

ترمیم
  • ماں اور بیٹا
  • نوکِ شمشیر
  • سالگرہ
  • نسخہ الفت

اعزازات

ترمیم
  • 1952ء - سوویت ریاستی" اسٹالن انعام"   روس
  • 1963ء - لینن انعام   روس
  • 1974ء - ہیرو آف سوشلسٹ لیبر   روس
  • 2003ء - آرڈر آف سینٹ اینڈریو   روس
  • چیئرمین انجمن مصنفین داغستان   روس
  • 2014ء - رسول حمزہ توف انعام کا اجرا   روس
  • داغستان کا عوامی شاعر
  • جواہر لال نہرو انعام   بھارت
  • لیرمونتوف انعام
  • فردوسی انعام

وفات

ترمیم

رسول حمزہ توف 80 سال کی عمر میں 3 نومبر 2003ء میں ماسکو، روس میں وفات پا گئے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Гамзатов Расул Гамзатович
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w67b6hhn — بنام: Rasul Gamzatov — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8081660 — بنام: Rasul Gamzatov — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/gamsatow-rassul-gamsatowitsch — بنام: Rassul Gamsatowitsch Gamsatow
  5. تاریخ اشاعت: 14 جنوری 2013 — https://libris.kb.se/katalogisering/jgvz42k22cz0w1h — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 10 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2015 
  7. ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو سوویت یونین، 1985، ص 241
  8. ^ ا ب ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو سوویت یونین، 1985، ص 242
  9. http://www.encyclopedia.com/doc/1G2-2506300070.html