سر گارفیلڈ سینٹ اوبرون سوبرز (پیدائش: 28 جولائی 1936ء) جنہیں عام طور گیری سوبرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں جو 1954ء سے 1974ء کے درمیان ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلے۔ ایک انتہائی ہنر مند باؤلر، ایک جارحانہ بلے باز اور ایک بہترین فیلڈر انھیں بڑے پیمانے پر کرکٹ کا سب سے بڑا آل راؤنڈر [1] اور اب تک کے عظیم ترین کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ [2][3] انھوں نے ویسٹ انڈیز کے علاوہ بارباڈوس، ناٹنگھم شائر اور سائوتھ آسٹریلیا کی طرف سے کرکٹ مقابلوں میں اپنے جوہر دکھائے۔ وہ بائیں ہاتھ کے ایک ذہین بلے باز اور بائیں ہاتھ سے فاسٹ میڈیم، سلو میڈیم اور لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اور لیفٹ آرم سپن بولر کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے۔ 5 فٹ 11 انچ کے حامل سر گیری سوبرز نے کرکٹ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کو ان کے اعداد و شمار ان کی اعلیٰ کارکردگی پر ناقابل فراموش کردار حاصل ہے۔


سر گارفیلڈ سوبرز
گارفیلڈ سوبرز 2012ء میں
ذاتی معلومات
مکمل نامسر گارفیلڈ سوبرز
پیدائش (1936-07-28) 28 جولائی 1936 (عمر 88 برس)
برج ٹاؤن، بارباڈوس
قد5 فٹ 11 انچ (1.80 میٹر)
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا تیز میڈیم گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 84)30 مارچ 1954  بمقابلہ  انگلستان
آخری ٹیسٹ5 اپریل 1974  بمقابلہ  انگلستان
واحد ایک روزہ (کیپ 11)5 ستمبر 1973  بمقابلہ  انگلستان
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1952–1974بارباڈوس
1961–1964جنوبی آسٹریلیا
1968–1974نوٹنگھم شائر
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 93 1 383 95
رنز بنائے 8,032 0 28,314 2,721
بیٹنگ اوسط 57.78 0.00 54.87 38.32
100s/50s 26/30 0/0 86/121 1/18
ٹاپ اسکور 365ناٹ آؤٹ 0 365ناٹ آؤٹ 116ناٹ آؤٹ
گیندیں کرائیں 21,599 63 70,789 4,387
وکٹ 235 1 1,043 109
بالنگ اوسط 34.03 31.00 27.74 21.95
اننگز میں 5 وکٹ 6 0 36 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0 1 0
بہترین بولنگ 6/73 1/31 9/49 5/43
کیچ/سٹمپ 109/– 1/– 407/– 41/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 ستمبر 2007

اعداد و شمار

ترمیم

گیری سوبرز نے 93 ٹیسٹ میچوں کی 160 اننگز میں 21 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 8032 رنز سکور کیے۔ 57.78 کی اوسط سے سامنے آنے والے ان رنزوں میں 365 ناقابل شکست رنز کی وہ اننگ بھی شامل ہے جو انھوں نے پاکستان کے خلاف سکور کی تھی۔ 26 سنچریاں اور 30 نصف سنچریوں سمیت 109 ٹیسٹ کیچ بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے صرف ایک ون ڈے میچ میں حصہ لیا جس میں وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔ انھوں نے 383 فرسٹ کلاس میچوں کی 609 اننگز میں 93 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 28314 رنز بنائے جس کی اوسط 52.87 تھی۔ ان میں 86 سنچریاں اور 121 نصف سنچریاں کے ساتھ 407 کیچ بھی نمایاں تھے۔ بولنگ میں گیری سوبرز نے 7999 رنز دے کر 235 وکٹیں حاصل کیں جس میں 6/71 کسی ایک اننگ میں بہترین بولنگ کا ریکاڈ ہے جبکہ 8/80 ان کے کسی ایک میچ میں بہترین بولنگ کے اعداد و شمار ہیں۔ 34.03 کی اوسط کے ساتھ انھوں نے 8 دفعہ 4 وکٹیں اور 6 دفعہ کسی ایک اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کی کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے میچوں میں 31 رنز دے کر انھوں نے ایک کھلاڑی کو اپنا نشانہ بنایا۔ فرسٹ کلاس میچوں میں 28941 رنز دے کر انھوں نے 1043 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 9/49 ان کی کسی ایک اننگ کی بہترین کارکردگی تھی۔ 27.74 کی اوسط سے بننے والے اس مجموعے میں انھوں نے 36 دفعہ کسی ایک میچ میں 5 یا اس سے زائد سے وکٹیں اور ایک دفعہ کسی میچ میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ سر گیری سوبرز کے یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے 1965ء سے 1972ء تک مسلسل 39 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کی جو ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سلسلے میں آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کا نام اس لحاظ سے منفرد ہے کہ انھوں نے 1984ء سے لے کر 1994ء تک 93 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی قیادت کی تھی اور یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ جب گیری سوبرز نے پاکستان کے خلاف 614 منٹ میں 365 ناقابل شکست رنز کی باری کھیلی تھی تو وہ اس وقت تیسری پوزیشن پر سب سے بڑی انفرادی اننگ کے ریکارڈ ہولڈر تھے بعد ازاں ان کے ہم وطن برائن لارا نے 1994ء میں انگلستان کے خلاف 375 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر اسے برابر کیا اور 10 سال کے بعد برائن لارا نے انگلستان ہی کے خلاف اسے مزید بہتر کرکے 400 ناقابل شکست رنز تک پہنچا دیا۔ سر گیری سوبرز بھی ان عظیم کھلاڑیوں کی لسٹ کا حصہ ہیں جنھوں نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کی تھی جب 1958ء میں انھوں نے پاکستان کے خلاف جارج ٹائون ٹیسٹ میں 125 اور 109 ناقابل شکست رنز سکور کیے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "They broke the mould after Sir Garry"۔ espncricinfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-19
  2. "The Greatest Cricketer of All Time – your votes revealed!"۔ www.bbc.co.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-13
  3. "Five cricketers of the century: Sir Garfield Sobers"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-02-13