ہارورڈ گرل
ہارورڈ گرل (انگریزی: Harvard Girl) (full title Harvard Girl Liu Yiting: A Character Training Record; چینی: 哈佛女孩刘亦婷:素质培养纪实; پینین: Hāfó Nǚhái Liú Yìtíng: sùzhì péixùn jìshí)ایک کتاب ہے جسے لیو وے ہوا (刘卫华) اور ژانگ شینوو (张欣武) نے لکھا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ان دونوں نے اپنی بیٹی لیو ییتینگ (刘亦婷) کی پرورش کی تا کہ اسے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے قبول کیا جا سکے۔
ہارورڈ گرل کا سرورق جس پر لیو کی تصویر اپنی قبولیت کے خط کے ساتھ موجود ہے۔ | |
مصنف | لیو وے ہوا، ژانگ شینوو |
---|---|
ملک | عوامی جمہوریہ چین |
زبان | چینی |
صنف | پرورش |
ناشر | رائٹرز پبلشنگ ہاؤز[1] |
تاریخ اشاعت | 2000 |
صفحات | 384 |
اسے 2000ء میں چینی میں رائٹرز پبلشنگ ہاؤز کی جانب سے چھاپا گیا تھا۔ یہ کتاب ان ضابطوں کی پابند طرز زندگی کی تفصیلات پیش کرتی ہے جسے لیو آگے لے گئی تھی اور اس میں لیو کے والدین کے مشورے بھی شامل ہیں کہ بچوں کی پرورش اکیسے اس طرح سے کی جائے کہ انھیں اعلٰی زمرے کی جامعات قبول کریں؛ اسے ایک دستاویز کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ کیسے بچوں کی پرورش کی جائے اور ابتدائی تعلیم فراہم کی جائے۔[2]
یہ کتاب سر زمین چین میں سب سے زیادہ بکنے والی کتاب بنی۔ اس کتاب کی وجہ سے ہارورڈ اور لیو ییتینگ چینی والدین اور طلبہ کے گھریلو نام بن گئے۔ اس کے نقال بھی رو نما ہوئے، جو چینی والدین کے لیے بچوں کی پرورش کس طرح کریں کی ہدایتی کتابوں کا حصہ بن گئے تھے۔
لیو ییتینگ کی سوانح
ترمیملیو کی پرورش چینگدو میں ہوئی، جو سیچوان صوبے کا دار الحکومت ہے۔ لیو کے والدین ابتدائی بچوں کی تعلیم کی قدر و قیمت میں ایقان رکھتے تھے۔ انھوں نے اسے سخت تدریس کا حصہ محض 15 دن کی عمر میں بنایا تھا۔ مثال کے طور پر، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہمیشہ کوئی نہ کوئی لیو سے بات کرے، ان دونوں نے رشتے داروں کو گھر پر بلایا۔ ان لوگوں نے "کردار سازی" کی مشقوں کے طور پر لیو کو پیراکی، رسی پر اچھلنے اور لمبے وقت تک ہاتھوں میں برف پکڑنے جیسی مشقوں کا حصہ بنایا۔[3][4] لیو ایک روز آنہ کے ٹی وی سیریل بھی کام کر چکی ہے جب وہ پانچ سال کی تھی۔[5]
ہائی اسکول میں رہنے کے دوران لیو گبسن، ڈن اینڈ کرچر کے کاروباری شریک لاری ایل سیمس سے ملی جو ڈارٹماؤتھ اور بوسٹن لا کے فارغ التحصیل تھے اور سابق امریکی بحریے کے لیفٹنٹ جو سپریم کورٹ میں محرر کے طور جسٹس بیرون وائٹ کے یہاں کام کیے تھے۔ سیمس نائب معاون اٹارنی جنرل کے طور پر آفس آف دی لیگل کونسل کے لیے 1975ء سے 1985ء کے بیچ کام کر چکے تھے۔ سیمس کی مدد سے لیو ایک طلبا ایکسچینج پروگرام میں شریک ہوئی جسے واشنگٹن بیجنگ اسکولاسٹیک ایکسچینج انکارپوریٹیڈ نے اسپانسر کیا۔ سیمس اس کے بانی اور صدر تھے اور لیو امریکا میں 1998ء میں آئی تھی۔ یہ تجربہ امریکا میں زندگی کے بارے میں لیو کے خیالات کو بدل دیا، کیوں کہ وہ بھی بیش تر چینی شہریوں کی طرح ہالی ووڈ میں دکھائے جانے والے تاثرات رکھتی تھی۔ جب وہ اس ملک کا دورہ کرنے لگی، تو اسے تعجب ہوا کہ اسے کوئی سڑک پر لڑائی یا پولیس کاروں کے تعاقب جیسی کوئی چیز دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔[5] اس پروگرام کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں میں اس کی دلچسپی بڑھ گئی۔ وہ یہ محسوس کرلی کہ یہاں وہ مختلف النوع مضامین کا مطالعہ کر سکتی ہے۔[6]
حالاںکہ لیو کے والدین اسے کسی مشہور جامعہ میں داخلے کے لیے تیار کر رہے تھے، وہ لوگ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ وہ ایک امریکی جامعہ میں جائے گی؛ ماں کے مطابق لیو کے امریکا سے واپس آنے تک اسے یہ پتہ نہیں تھا کہ چینی طلبہ امریکی جامعات کے لیے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ اس وقت یہ غیر معمولی بات تھی چینی طلبہ امریکی اسکولوں میں گریجویشن کے لیے درخواست دیں، کیوں کہ زیادہ تر پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے لیے درخواست دیتے تھے۔[5] تاہم گاؤکاؤ کا امتحان لینے کی بجائے، جو چین کے قومی کالجوں کا داخلہ امتحان ہے اور پھر قومی کلیدی جامعات میں سے کسی ایک میں داخلہ لینے کی بجائے لیو سیمس کی سفارش سے امریکی کالجوں کے لیے درخواست دی تھی۔ اس کا داخلہ کئی اسکولوں میں منظور ہوا تھا، جس میں ہارورڈ، کولمبیا، ویلیسلی اور ماؤنٹ ہولی اوک شامل تھے۔ ان میں سے اس نے ہارورڈ کا انتخاب کیا۔[4][6][7] اس کے بہت ہی کم وقت کے بعد ایک مقامی اخبار نے اعلان کیا کہ اس کی درخواست منظور ہو چکی ہے اور خاندان "ہزاروں فون کالوں کے گھیرے میں پھنس گیا"۔[8]
ہارورڈ میں لیو نے عملی ریاضی اور معاشیات میں میجر کیا اور اعلٰی گریڈ حاصل کیے۔[5] اس نے ہارورڈ منصوبہ برائے ایشیا و بین الاقوامی تعلقات کی صدارت کی جو ایک طلبہ تنظیم تھی۔[2] لیو کو ایک "غیر پیش قدمی کنندہ" اور "عام طالبہ" سمجھا گیا اور یہ اس موقع تک چلتا رہا جب لیو کی کمرا شریک ساتھی کو چار سال بعد پتہ چلا کہ لیو چین میں مشاہیر کا درجہ رکھتی ہے۔[5] 2003ء میں لیو گریجویشن مکمل کر کے بوسٹن کنسلٹنسی گروپ، نیو یارک میں ایک ملازمت حاصل کر چکی تھی۔[3][5]
خلاصہ
ترمیملیو وے ہوا (لیو کی ماں) اور ژانگ شینوو (لیو کا سوتیلا باپ) نے ہارورڈ گرل کو 2000ء میں شائع کیا جب لیو ہارورڈ سے فارغ التحصیل ہو چکی تھی۔[9] لیو کے مطابق اس کے ماں باپ بہت پہلے اپنی پرورش کے طریقوں کے اوپر کتاب لکھنا چاہتے تھے، مگر ان لوگوں نے اس سال تک انتظار کیا، جس کے لیے ان لوگوں نے لیو کی متصورہ کامیابی کا سہارا لے کر خود کو "ماہرین" کے طور پر پیش کر سکیں۔[2] اس کتاب میں بنیادی طور پر محققانہ نوٹ اور روزنامچوں کے اندراجات موجود ہیں جنہیں لیو اور اس کے والدین لیو کے پہلے گریڈ حاصل کرنے سے پہلے ہی ریکارڈ کرنے لگے تھے۔ لیو نے خود اس کتاب کی اصلاح میں مدد کی اور بعد کے کئی ابواب کو سپرد قلم کیا۔ [5]
اس کتاب میں مذکور پرورش کی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر یہ تھا کہ لیو کو ایک بالغہ تصور کیا جائے اور "اسے ایک باشعور طرز فکر تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے"۔[6] لیو کے والدین نے کبھی بھی لیو کے بچپن میں طفلانہ گفتگو کا استعمال نہیں کیا اور ان لوگوں نے اسے حجت کرنے کی چھوٹ دی مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ بالغوں کی طرح دلائل پیش کرے۔[5] ماہر تعلیم بین مارڈیل کے مطابق اس کتاب کا آزادانہ فکر اور دانشورانہ ترقی پر مرکوز ہونا چین کی "روایات سے انحراف تھا"،[8] جہاں شروعاتی اور اعلٰی تعلیم اکثر رٹنے پر زور دیتے ہیں۔[10]
اس کے علاوہ، اس کتاب میں سخت "کردار سازی کی مشقیں" ہیں جن کا لیو کے والدین نے استعمال کیا تھا۔[4] جسمانی ورزش کے علاوہ لیو کے والدین اس کی غذا پر قابو رکھتے تھے۔ وہ اسے سفروں پر لے جایا کرتے تھے، چھوٹے دوروں پر جو قرییبی دیہی علاقوں کا احاطہ کرتے تھے اور لمبے دورے پر جو شیان جیسے تاریخی مقام کے لیے ہوتے۔ اس پوری کتاب میں "مکمل ترقی" پر کافی زور دیا گیا ہے اور یہ مصنفین والدین کو تعلیمی صلاحیتوں کے علاوہ اور باتوں کو ابھارنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
اس کتاب میں ضمیمہ جاتی ابواب بھی موجود ہیں جو اسکولوں کے انتخاب کے طریقے اور ٹوئفل اور ایس اے ٹی کی درخواستوں پر مشورہ شامل ہے۔ [6]
اثرات
ترمیمیہ کتاب 16 مہینوں تک چین کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب رہی تھی۔[11] اس دوران اس کی 1.5 ملین نقول بک چکی تھی۔ 2003ء کی ابتدا تک یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2 ملین سے زائد پامالیوں نقول بھی بیچی گئی تھی۔ مصنفین کے بارے میں یہ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ انھیں ایک لاکھ ڈالر کے مساوی رائلٹی حاصل ہوئی تھی۔[12] یہ کتاب چین میں وسط آمدنی والدین کے لیے ناگزیر بن گئی تھی۔ [3] ہارورڈ گرل کی مقبولیت لیو کو ایک "قومی فوقیتی ستارہ" بنا چکی تھی۔[3] وہ چینی والدین کے لیے "قابل تقلید" بن چکی تھی۔[13] وہ اکثر مداحوں کے خطوط حاصل کرتی تھی اور سر زمین چین میں کتاب پر دستخط کے دوران بھاری بھیڑ جٹاتی تھی۔[2] اس کتاب کی کامپابی اور اس جیسی کتابوں (ایک اور بہت زیادہ بکنے والی 2001ء اور 2002ء کی کتاب رابرٹ کیوساکی کی ریچ ڈیڈ پوؤر ڈیڈ[1][14]) (رئیس باپ غریب باپ) ہے) جو سرزمین چین کے والدین کے "قومی جنون" کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ کسی طرح اعلٰی درجے کے امریکی اسکولوں میں داخلہ دلوائیں۔[3]
ہارورڈ گرل کے بعد کئی اسی طرز تحریر پر مبنی کتابیں منظر عام پر دکھی ہیں جنہیں ان والدین نے تحریر کیا جن کے بچے کامیاب طلبہ رہے۔ اس سے کئی رہنمایانہ دستاویزات بازار میں چینی والدین کے لیے دیکھنے میں آئے، جس میں ایسی کتابیں بھی تھیں جو بچوں کو کس طرح کامیابی سے آکسفورڈ یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، ہا کورنیل یونیورسٹی پہنچا سکتی ہیں۔[2][3][9][15][16] اس زمرے میں جو عنوانات سامنے آئے تھے وہ اس طرح ہیں: Ivy League is Not a Dream,[12] From Andover to Harvard,[16] How We Got Our Child Into Yale, Harvard Family Instruction, The Door of the Elite,[3] Harvard Boy Zhang Zhaomu, Harvard Talents: Children Cultivated by the Karl Weter Educational Law,[1] Tokyo University Boy, Cornell Girl, اور Our Dumb Little Boy Goes to Cambridge.[8]
اسی طرح کی کتابیں جنوبی کوریا میں بھی چھپ چکی ہیں، حالانکہ امریکی گریجویشن یونیورسٹیاں وہاں اسی طرح مقدم نہیں مانی جاتی ہیں جیسے کہ سرزمین میں۔[9] ہارورڈ گرل سے متاثر ہو کر لکھی جانے والی کتابوں کے علاوہ لیو کے والدین نے خود اسی کتاب کا ایک حصہ لکھ: ہارورڈ گرل 2: لیو ییتینگز اسٹڈیئینگ میتھڈز اینڈ اپ برنگنگ ڈیٹیٹیلز (<哈佛女孩刘亦婷>之二: 刘亦婷的学习方法和培养细节) جو لیو کی چار سالہ کالج کی تعلیم کی تفصیلات ہیں۔ یہ 2004ء میں رائٹرز پبلشنگ ہاؤز کی جانب سے شائع ہوئی۔[7][17]
یہ کتاب ہارورڈ کے لیے درخواستیں بھی فراہم کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہارورڈ چین میں ایک گھریلو نام بن گیا، اس طرح کی کتابوں کی وجہ سے اعلٰی امریکی یونیورسٹیوں کے لیے درخواستوں میں کافی اضافہ ہوا۔ [9] 1999ء میں لیو اور 43 دیگر چینی طلبہ ہارورڈ کے لیے درخواست دیے تھے جبکہ 2008ء میں یہ درخواست بڑھ کر 484 ہو گئی۔
تنقید
ترمیملیو کی کتابوں کی اشاعت کے دو منفی نتائج ہوئے۔ ایک یہ کہ اس سے چینی بچوں کے اوپر ایک دباؤ کی کیفیت دیکھنے میں آئی۔ دوسرے یہ کہ کچھ طلبہ خود کو لیو کے مطالعاتی ماحول سے دور کرنے کی کوشش بھی کرنے لگے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Best Sellers Reflecting Chinese's Life Interests"۔ شینہوا۔ 21 نومبر 2001
- ^ ا ب پ ت ٹ Eugenia V. Levenson (2002)۔ "Harvard Girl"۔ ہارورڈ میگزین۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-19
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Tracy Jan (4 جنوری 2009)۔ "In China, Ivy League dreams weigh heavily on students"۔ دی بوسٹن گلوب۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-19 Also accessible at International Herald Tribune.
- ^ ا ب پ Andrew Marshall (17 فروری 2003)۔ "How Harvard Came Calling"۔ ٹائم (رسالہ)۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-19
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ Jen Lin-Liu (30 مئی 2003)۔ "China's 'Harvard Girl'"۔ The Chronicle of Higher Education۔ ج 49 شمارہ 38۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-19
- ^ ا ب پ ت I-Ching Florence Ng (3 اگست 2002)۔ "Smart thinking creates a recipe for success"۔ South China Morning Post
- ^ ا ب "教育偶像--哈佛女孩劉亦婷再遭質疑 (Education idol: Harvard Girl Liu Yiting again called into question)"۔ Epoch Times۔ 8 دسمبر 2004۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-14
- ^ ا ب پ Mahlan Meyer (29 دسمبر 2002)۔ "Crimson China: Why the People's Republic is Mad for Harvard"۔ دی بوسٹن گلوب
- ^ ا ب پ ت
- ↑ Barbara Kantrowitz (15 ستمبر 2003)۔ "Learning the Hard Way"۔ نیوزویک۔ ص 2۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-10
- ↑ John Schauble (6 مئی 2002)۔ "US school story a huge Chinese hit"۔ دی ایج۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-10
- ^ ا ب Yilu Zhao (14 اپریل 2002)۔ "BOOKS; Dr. Spock, Where Are You?"۔ دی نیو یارک ٹائمز۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-10
- ↑ "教育偶像--哈佛女孩劉亦婷再遭質疑 (Education idol: Harvard Girl Liu Yiting again called into question)"۔ Epoch Times۔ 3 دسمبر 2004۔ 2019-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-14
劉亦婷,已成為許多中國家長心目中的偶像,教育的偶像。 (English: "Liu Yiting has become an idol in the eyes of many Chinese parents, an education idol."). - ↑ Shefali Rekhi (20 مئی 2002)۔ "Readers' concerns: How to get rich; Management and self-help books are the region's bestsellers with readers seeking new opportunities as Asia liberalises"۔ دی اسٹریٹس ٹائمس
- ↑ Tom Friedman (2005)۔ The World is Flat: A Brief History of the Twenty-First Century۔ Farrar Straus & Giroux۔ ISBN:0374292884۔
In 1999, Yiting Liu, a schoolgirl from Chengdu, China, was accepted to Harvard on a full scholarship. Her parents then wrote a build-your-own handbook about how they managed to prepare their daughter to get accepted to Harvard. The book, in Chinese, titled Harvard Girl Yiting Liu, offered 'scientifically proven methods' to get your Chinese child into Harvard. The book became a runaway bestseller in China. By 2003 it had sold some 3 million copies and spawned more than a dozen copycat books about how to get your child into Columbia, Oxford, or Cambridge.
- ^ ا ب Toan Nguyen (22 جنوری 2009)۔ "Hot for Harvard"۔ The Phillipian۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-02-19
- ↑ "《<哈佛女孩刘亦婷>之二》:四年的哈佛时光 ("Harvard Girl 2": Four Years in Harvard)"۔ شینہوا نیوز ایجنسی۔ 23 مارچ 2004۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-12 北京娱乐信报 (Beijing Yule Newspaper).