ہانی الخصاونہ اردن کے ایک سیاست دان ہیں۔ وہ جمعية الإخاء الأردني السوري کے سابق صدر اور وزارت اطلاعات و شباب کے سابق وزیر رہ چکے ہیں۔

ہانی الخصاونہ
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1939ء (عمر 84–85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اربد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

ہانی اربد سے قریب واقع ایک قصبہ ایدون میں سنہ 1939ء میں پیدا ہوئے۔ عمان کے کلیۃ الحسین الھندسیہ میں اپنی ثانوی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد قاہرہ یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ جہاں سے سنہ 1962ء میں حقوق کی تعلیم مکمل کی۔ بعد ازاں نیویارک سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔ سنہ 1976ء میں جب وہ سفیر تھے، بخارسٹ یونیورسٹی سے بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹریٹ حاصل کی۔[1]

اس کے بعد ہانی نے شادی کی اور ان کے یہاں دو لڑکے ہوئے جن کے نام محمد اور بشر ہیں۔

مناصب

ترمیم

سنہ 1984ء میں احمد عبیدات کے عہد وزارت عظمیٰ میں ہانی الخصاونہ وزیر شباب مقرر ہوئے۔[2] اس کے بعد سنہ 1988ء میں زید رفاعی کی وزارت میں وزیر اطلاعات کا قلم دان سپرد کیا گیا۔ نیز وہ مختلف ملکوں بخارسٹ، ہلسنکی، برلن، موسکو اور پیرس میں سفیر بھی رہے۔ نیز کونسل برائے عرب اقتصادی اتحاد کے جنرل سیکریٹری بھی منتخب کیے گئے۔

ہانی کو سنہ 2010ء میں جمعية الإخاء الأردني السوري کا صدر بھی بنایا گیا تھا جس کی مدت دو برس تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم