ہندوستان میں فرانسیسی استعمار کا زوال

ہندوستان میں فرانسیسی استعمار کے زوال کے اسباب

ہندوستان میں فرانسیسی استعمار کے زوال میں بہت سے عوامل کار فرما تھے جن میں سیاسی، ثقافتی،مذہبی، اجتماعی، اقتصادی اور جغرافیائی ابعاد شامل ہیں اور یہی وہ بنیادی اور اہم ترین وجوہات تھیں جن کی بنا پر فرانس کے زیر نگین ہندوستان کا خاتمہ ہوا اور ہندوستان جمہوریہ بھارت کی طرف گامزن ہوا۔

سابقہ مقبوضات سے فرانسیسی تسلط کا خاتمہ

ترمیم

پونڈیچری

ترمیم
  • محل وقوع: مدراس کا جنوبی علاقہ
  • زبان: تمل
  • ثقافت: یہاں کے باشندوں کی ثقافت اور رہن سہن خالص تمل انداز کا تھا
  • بیرونی عوامل: یہ وہ زمانہ تھا جب تمل مدراس کی ریاستی اور مرکزی حکومتوں میں بہت سرگرم تھے اور ان کا مقامی پونڈیچریوں پر بہت اثر و رسوخ تھا۔
  • تاثرات: اس زمانے میں پونڈیچری میں قوم پرستوں اور فرانس نواز طبقوں کا ایک مخلوط تناسب تھا اور کشمکش کے احساسات تھے۔
  • حلقہ اثر: پونڈیچری اور اس کے مضافات اس وقت مکمل طور پر پونڈیچری کے حالات و واقعات کے حلقہ اثر میں تھے۔

کارائیکل

ترمیم
  • محل وقوع: ریاست مدراس سے 132 کلومیٹر دور پونڈیچری کے جنوب میں
  • زبان: تمل
  • ثقافت: یہاں کی ثقافت اور انداز زندگی خالصتاً تمل روایات کا حامل تھا۔ فرانسیسی ہند کی یہ واحد کالونی تھی جس کا پونڈیچری سے لسانی اور ثقافتی فرق کچھ زیادہ نہیں تھا۔
  • بیرونی عوامل: ریاست مدراس اور پونڈیچری میں واقع پزیر ہونے والی سیاسی تحریکوں نے کارائیکل کو بہت متاثر کیا تھا
  • تاثرات: ایک عرصہ دراز سے کارائیکل میں فرانس مخالف جذبات موجود تھے۔
  • حلقہ اثر؛ یہ مکمل طور پر پونڈیچری کے حلقہ اثر میں تھا

مہئے

ترمیم
  • محل وقوع: یہ بحیرہ عرب کے مالابار ساحل پر ریاست مدراس میں واقع تھا
  • زبان: ملیالم
  • ثقافت: یہاں کا رہن سہن اور ثقافت ملیالی تھی
  • بیرونی عوامل: کیرالہ کی کانگریس کے سیاست دانوں نے اس سلسلے میں رسوخ استعمال کیا۔
  • تاثرات: مہئے میں قوم پرستی کے انتہائی قوی جذبات تھے
  • حلقہ اثر: یہ زیادہ تر پونڈیچری کے حلقہ اثر سے باہر تھا

یناؤن

ترمیم
  • محل وقوع: ریاست مدراس کے شمال میں گوداوری کے ساحل کے ساتھ
  • زبان: تیلگو
  • ثقافت؛ یہاں کے لوگوں کا رہن سہن اور ثقافت مکمل طور پر آندھرائی تھی۔
  • حلقہ اثر: یہ زیادہ تر پونڈیچری کے حلقہ اثر سے باہر تھا

چندر ناگور

ترمیم
  • محل وقوع؛ ریاست مغربی بنگال
  • زبان: بنگالی
  • ثقافت: یہ ایک مکمل بنگالی رہن سہن اور ثقافت کا حامل خطہ تھا
  • بیرونی عوامل: انڈین نیشنل کانگریس کے بنگالی بازو نے چندرناگور کو اپنی دلچسپی کا محور رکھا
  • تاثرات: چونکہ ریاست بنگال ہندوستانی قوم پرستی کی جنم بھومیوں میں سے ایک تھی اس لیے چندرناگور میں ہندوستانی حب الوطنی اور فرانس مخالف جذبات میں شدت تھی
  • حلقہ اثر: یہ مکمل طور پر پونڈیچری کے حلقہ اثر سے باہر تھا

جغرافیائی اور ثقافتی اختلاف

ترمیم

فرانسیسی ہند میں جغرافیائی اور ثقافتی اختلافات نے فرانسیسیوں کی گرفت کو کمزور کر دیا تھا اور یوں وہ ان مقبوضہ کالونیوں کو قابو رکھنے میں ناکام رہے۔

استعمار مخالف رجحانات

ترمیم

سامراجیت کے خلاف پوری دنیا میں 1940 سے 1960 کے عرصے میں زبردست تحریکی لہر اٹھی تھی۔ بہت سارے ممالک نے سامراجیت اور مقبوضہ کالونیوں سے چھٹکارا پاتے ہوئے آزادی حاصل کر لی۔ قوم پرستی اور سوشل ازم نے سانراجیت کی شکست میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔

عوامل قبل آزادی

ترمیم
  • قلت آبادی و رقبہ: ہندوستان میں فرانسیسی کالونیوں سے آزادی کی یہ سب سے اہم ترین وجہ تھی
    • ریاستی رقبے کی کمی: ہندوستان کے رقبے کے مقابلے میں ان کالونیوں کا رقبہ بہت ہی کم تھا۔ ہندوستان کے رقبے (کشمیر کے علاوہ) 1,000,000 مربع میل کے مقابل ان کا رقبہ 2,000 مربع میل تھا۔
    • آبادی میں کمتر؛ ہندوستان کی آبادی کے مقابل ان نوآبادیوں کی آبادی کمتر تھی۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شام انضمام ان سب کی کل مردم شماری پانچ لاکھ سے کم تھی۔