یہ 1903ء میں ہوابازی متعلقہ واقعات کی فہرست ہے:

تاریخ ہوابازی
  • 1900ء
  • 1901ء
  • 1902ء
  • 1903ء
  • 1904ء
  • 1905ء
  • 1906ء
  • واقعات

    ترمیم

    جنوری–دسمبر

    ترمیم
    • 1 جنوری – کونستنتین سیلکوفسکی اپنے مضمون Explorations of outer space with the help of reaction apparatuses میں راکٹ کی بنیادی مساواتیں پیش کیں۔
    • 12 فروری – دنیا کا پہلا کامیاب ہوا سے بھاری طیارے کا انجن بنایا گیا، جس سے رائٹ برادران کو پہلا طیارہ اڑانے کی سہولت مل گئی، انھوں نے 17 دسمبر 1903ء کو پہلی بار اسے ڈیٹن، اوہائیو میں اڑایا گیا۔[1]
    • 16 فروری – ترایان وؤیا نے فرانسیسی اکادمی برائے علوم، پیرس کے سامنے ہوا سے بھاری مکینکی مشین کے پرواز کر سکنے اور اس کے اترنے کے طریقۂ کار کی وضاحت کی، لیکن اسے یوٹوپیا سمجھ کر مسترد کر دیا گیا، انھوں نے تبصرہ کیا کہ: ہوا سے بھاری مشین کے ساتھ پرواز کرنے کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا اور یہ صرف ایک خواب ہے۔
    • 23 مارچ – رائٹ برادران نے اپنے ایک طیارہ کے لیےپیٹنٹ کی درخواست پیش کی یہ طیارہ گلائیڈر نمبر۔ 3 تھا۔[2]
    • 31 مارچ – رچرڈ پیرس ہوا سے بھاری طاقت ور طیارے سے پرواز کرنے کے لیے مشہور ہے، یہ پرواز اس نے خودساختہ چھوٹے طیارے پر کی اور ایک باڑ پر کریش لینڈنگ کی۔ اس تاریخ کو عینی شاہدوں کے ثبوت سے شمار کیا جاتا ہے کیوں کہ اس وقت پرواز کے دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔ 150 فٹ (45 میٹر) پرواز کا دعوی کیا گیا۔ یہ پرواز اس کے فارم بالائی ویٹوہی، نزد تیمارو کینٹربری، نیوزی لینڈ کے شمال میں کی گئی۔
    • 11 مئی – رچرڈ پیرس نے دعوی کیا کہ اس نے تقریباً 1,000 یارڈ (900 میٹر) تک پرواز کی ہے اور دریائے اوپی کے کنارے نیم خشک سطح پر لینڈنگ کی ہے۔
    • 27 جون – 19 سالہ امریکی میل جول والی عائدہ ڈی آکوسٹا ایک طاقتور طیارہ اڑانے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی اس نے یہ پرواز سینتوس دمونت کے موٹر سے چلنے والی ہواکشتی، “نمبر۔ 9” میں، از پیرس تا چاتیاو ڈی باگاٹلی فرانس میں کی۔[3]
    • 18 اگست – کارل جتھو نے موٹر سے چلنے والے اپنے طیارے کی پرواز چار لوگوں کے سامنے کی۔ [1]۔ اس کے ہوا سے بھاری طیارے نے زمین سے کچھ اوپر 200 فٹ (60 میٹر) سے زیادہ پرواز کی۔
    • 7 اکتوبر – سیموئیل لینگلی نے انسانی طاقت سے چلنے والے اپنے پہلے نمونے لینگلی ايئرو ڈروم کا تجربہ کیا، جو نا کام ہوا۔ پائلٹ، چارلس مینلی،دریا میں گر گیا اور تقریباً ڈوب گیا، کیوں کہ مشین بند گئی تھی۔
    • 12 نومبر – لبوڈی برادران کے بنے قابو غبارے سے 54 کلومیٹر (34 میل) فاصلہ از موسسوں تا پیرس طے کیا۔
    • 19 نومبر – لیون لیواویسر نے انتوینتے انجن کا مظاہرہ کیا، جو خاص طور پر طیارے کے لیے ہلکا پھلکا انجن کے طور پر تیار (ڈیزائن/نمونہ) کیا گیا تھا۔
    • 8 دسمبر – چارلس مینلی نے دوسری بار لینگلی کے بڑے حجم والے ایئروڈروم کو مرمت کے بعد اڑانے کی کوشش کی۔ پچھلے بار یعنی 7 اکتوبر کو مشین اڑانے کے لیے جیسے ہی گئیر ڈالا تو مشین کلابازیاں کھا کر دریائے پوٹومیک میں جا گری تھی، لینگلی مرتے مرتے بچا۔ اس کی اس موقع پر ایک تصویر کھینچ لی گئی تھی، جو محفوظ ہے۔ امریکی فوج نے لینگلی کو 1898ء میں اس منصوبے کے لیے 50,000 ڈالر ادا کیے تھے، اس کی وجہ دو سال قبل لینگلی کی غیر انسانی (بغیر پائلٹ کے ) کامیاب پروازیں تھی۔ اس ناکامی کے بعد امداد بند کر دی گئی۔
    • 17 دسمبر – رائٹ برادران نے اپنے طیارے رائٹ فلائر پر کٹی ہاک، شمالی کیرولائنا میں چار کامیاب پروازیں کیں تحقیق اور ترقی کے مندرجہ ذیل سال۔ رائٹ برادران سب سے پہلی پرواز کی اور 120 فٹ (37 میٹر) کا فاصلہ 12 سیکنڈ میں طے کیا۔ اسے سب سے پہلی کنٹرولڈ، ہوا سے بھاری طاقتور پرواز مانا جاتا ہے اور پہلی ایسی پرواز ہے جس کی تصاویر موجود ہیں۔ چوتھی کوشش پر، رائٹ برادران نے 852 فٹ (260 میٹر) فاصلہ 59 سیکنڈ میں طے کیا۔[4]

    ملاحظات

    ترمیم
    1. Crouch, Tom, The Bishop's Boys: A Life of Wilbur and Orville Wright، New York: W. W. Norton & Company, 1989, p. 245.
    2. "Century of Flight Aviation Timeline 1903"۔ 2019-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-10
    3. "Women in Transportation – Changing America's History: Reference Materials" (PDF)۔ ریاست ہائے متحدہ محکمہ نقل و حمل۔ مارچ 1998۔ ص 10۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-21
    4. "Telegram from Orville Wright in Kitty Hawk, North Carolina, to His Father Announcing Four Successful Flights, 1903 دسمبر 17"۔ ورلڈ ڈیجیٹل لائبریری۔ 17 دسمبر 1903۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-07-21