ہو لنکی

چین کی پہلی خاتون فوجی افسر


ہو لنکی (چینی: 胡兰畦) (پیدائش: 1901ء – وفات: 13 دسمبر 1994ء) چنگ سلطنت میں چین کی پہلی خاتون فوجی افسر اور مصنفہ تھی۔

ہو لنکی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1901ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چینگدو ،  سیچوان ،  چنگ سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 دسمبر 1994ء (92–93 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چینگدو ،  سیچوان ،  عوامی جمہوریہ چین   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جمہوریہ چین
عوامی جمہوریہ چین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت کیمونسٹ پارٹی چین   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

ہو لنکی کی پیدائش 1901ء میں سیچوان کے علاقہ چینگدو میں پیدا ہوئی۔ ہو لنکی کے والد ہُو چِنگیُون منگ خاندان کے مشہور جانشین ہو داہائی کی اولاد سے تھے۔[1] ہُو چنگیون منگ خاندان کی ملازمت سے عاجز آ کر اِس خاندان سے الگ ہو گئے۔[2] ہو لنکی نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور گریجوایشن کا امتحان 1920ء میں ہائی اسکول سے پاس کیا۔ اِسی دوران اُس کے والدین نے اُس کی شادی ایک کاروباری شخص سے طے کردی تاہم تھوڑی ہی مدت میں یہ شادی ختم ہو گئی اور ہو لنکی نے طلاق لے لی۔[3][4] یہ عرصہ اُس نے کشمکس میں بسر کیا۔[5] 1921ء میں وہ جنوبی سیچوان کے علاقہ لوژوو میں مقیم ہوئی اور وہاں وہ پروگریسو رہنما یانگ سین سے متاثر ہوئی اور لوژوو میں اقامت کے دوران وہ ایک اسکول میں بطور معلم کے کام کرتی رہی۔[6] 1925ء میں اُس نے ایک فوجی افسر دین مینگیون سے شادی کرلی۔[6]

1926ء کے موسم بہار میں وہ گوانگژو چلی گئی اور وہاں وزیر برائے معاملات خواتین ہو شیانگ ننگ کے لیے کام کرنے لگی۔1927ء میں شنگھائی قتل عام کے بعد وہ اِس کام سے معزول کردی گئی۔ 1928ء میں حالت جلاوطنی میں یورپ چلی گئی اور وہاں وہ ہو شیانگ ننگ کے ہمراہ برلن میں مقیم رہی۔ بہت جلد ہی اُس نے جرمن کمیونسٹ پارٹی میں بطور چینی متکلم کے نوکری کرلی۔ [7][8] 1931ء میں وہ مختصر سے عرصے کے لیے چین گئی جس کی وجہ وہاں سن یات سن کی بیوی کی آخری رسومات میں شرکت کرنا تھی۔ 1932ء میں چین کے مشہور رسالے دی ینگ کمپینئن نے ہو لنکی کی تصویر سرورق پر شائع کی۔[9]

ستمبر 1931ء میں منچوریا پر جاپان نے قبضہ کر لیا۔ جرمنی میں جاپان کے قبضہ منچوریا کے حوالے سے جاپان مخالف مظاہرے شروع ہوئے جس میں ہو لنکی نے بھی حصہ لیا۔[10] دسمبر 1932ء میں جرمنی کی پولیس نے اِن مظاہروں میں شرکت پر ہو لنکی کو گرفتار کر لیا اور دو مہینے بعد ایڈلف ہٹلر نے بر سر اقتدار آتے ہی جرمن کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈال دیا۔[11] ہو لنکی نے جیل میں تین مہینے گزارے لیکن جب ہو لنکی کے جیل میں ہونے کی خبر چین پہنچی تو مصنف لو شون نے شنگھائی میں جرمنی کے سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا کہ ہو لنکی کو رہا کیا جائے۔ یہ احتجاج طول پکڑ گیا تو ایڈولف ہٹلر کے حکم پر ہو لنکی کو رہا کر دیا گیا اور فرانس بھیجا گیا جہاں سے وہ مملکت متحدہ پہنچ گئی۔[12]


وفات ترمیم

ہو لنکی کی وفات 13 دسمبر 1994ء کو 93 سال کی عمر میں ہوئی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Stapleton (2008), p. 157.
  2. Stapleton (2008), p. 158.
  3. Zhang Meng (2015-06-15)۔ "她们的激荡青春,让我们看到生命在历史中的归宿"۔ Changjiang Times (بزبان چینی) 
  4. Stapleton (2008), p. 160.
  5. Stapleton (2008), p. 161.
  6. ^ ا ب Stapleton (2008), p. 162.
  7. Dooling (2005), p. 70.
  8. Zhang Meng (2015-06-15)۔ "她们的激荡青春,让我们看到生命在历史中的归宿"۔ Changjiang Times (بزبان چینی) 
  9. "胡蘭畦:與陳毅相戀的國軍女將"۔ Sina (بزبان چینی)۔ 20 April 2010 
  10. Zhang Meng (2015-06-15)۔ "她们的激荡青春,让我们看到生命在历史中的归宿"۔ Changjiang Times (بزبان چینی) 
  11. Stapleton (2008), p. 169.
  12. Dooling (2005), p. 71.