ہیروپنتی
ہیروپنتی ایک بھارتی بالی وڈ فلم ہے جس کے ہدایت کار سبیر خان اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے کیا ہے۔ اس فلم میں ٹائیگر شروف اور کریتی سینون اہم کردار میں ہیں۔ یہ ٹائیگر شروف کی پہلی فلم ہے اور کریتی سینون کی بھی یہ پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔ [2] اس پہلے سبیر خان نے اکشے کمار اور کرینہ کپور کے ساتھ کمبخت عشق پروڈیوس کی تھی۔ یہ ان کی دوسری فلم ہے۔ یہ فلم 23 مئی 2014 کو سنیما میں پیش کی گئی۔ [3] یہ فلم 2008ء کی تیلگو زبان کی فلم پروگو کا ری میک ہے۔ جس کے مرکزی ستارے اللو ارجن اور شیلا كور ہیں۔
ہیروپنتی | |
---|---|
ہیروپنتی ہوسٹر | |
ہدایت کار | سبّیر خان / صابر خان |
پروڈیوسر | ساجد ناڈیاڈوالا |
تحریر | سنجیو دتہ |
کہانی | بھاسکر |
ماخوذ از | پراوگو |
ستارے | ٹائیگر شروف کریتی سینون پرکاش راج |
موسیقی | ساجد واجد منج میوزک مصطفی زاہد پس منظر موسیقی: سندیپ شروڈھکر |
سنیماگرافی | ہری ویداتم |
ایڈیٹر | جان كاموچن |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | یو ٹی وی موشن پکچرز |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 146 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
بجٹ | ₹210 million (امریکی $2.9 ملین) |
باکس آفس | ₹650 million (امریکی $9.1 ملین)(دنیا بھر کے) [1] |
کہانی
ترمیمایک گاؤں میں چودھری نامی ایک شخص رہتا ہے، جس گاؤں میں بہت بڑا مان رہتا ہے۔ لیکن ایک دن رینو جو اس کی بڑی بیٹی ہے۔ اپنے پریمی راکیش کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ اس کے بعد جب چودھری کو یہ پتہ چلتا ہے تو وہ ان لوگوں کو تلاش کرنے کا کام کچھ لوگوں کو سوپتا ہے۔
اس کے بعد یہ کہانی پہلے ببلو (ٹائیگر شروف) کے دوست سے شروع ہوتی ہے، جو اپنے محبوب کو گھر سے بھگاکر لے جاتا ہے اور اس کے والد چودھری(پرکاش راج) اپنی بیٹی کو تلاش کرنے کے لیے اس کے دوستوں کو پکڑ کے لاتے ہیں۔ ان میں سے ایک دوست دوسرے دوست کا پتہ بتا دیتا ہے اور وہ اپنے تیسرے دوست جو ببلو ہے۔ اس کے بعد وہ لوگ ببلو کو بھی لے آتے ہیں۔ لیکن ببلو کچھ نہیں بتاتا ہے۔ اسی دوران وہ لوگ رات کو ان لوگو ں سے فرار سوچتے ہے۔ اور وہ صبح ہوتے ہی جب ریل کا انتظار کرتے رہتے ہیں، تبھی ببلو کو ڈمپی (کریتی سینون) دکھائی دیتی ہے اور اسے اسی وقت ڈمپی سے پیار ہو جاتا ہے۔ اس کے جانے کے کچھ وقت کے بعد ان لوگوں کو دوبارہ پکڑ لیا جاتا ہے اور بند کر دیا جاتا ہے۔ وہ لڑکی ڈمپی اسی چوہدری کی دوسری بیٹی ہوتی ہے اور اس کا کالج میں جانے پر روک لگا ہے۔ اسی کی وجہ سے وہ ان قیدیوں سے اپنی بڑی بہن کا پوچھنے کے لیے پہنچتی ہے ۔ لیکن وہ لوگ اسے یہ بات نہیں بتاتے۔ اس کے بعد وہ ان لوگوں کو چھڑوانے کا لالچ بھی دیتی ہے۔ ببلو اسے کہتا ہے کی وہ ایک لڑکی سے پیار کرتا ہے اور اسے کھوجنے کے لیے کہتا ہے۔ رات میں وہ اسی جگہ سے باہر نکل کر اس کے گھر جاتا ہے اور وہاں اس سے ملنے جاتا ہے۔ وہاں رکھی کے شراب کی بوتل سے شراب پی لیتا ہے اور ادھر ادھر گھومتا ہے۔ تب بجلی جانے کی وجہ سے اندھیرا رہتا ہے۔ اس لیے کوئی اسے نہیں پہچان پاتا۔ وہ اس لڑکی ڈمپی کے کمرے میں جاتا ہے جہاں کچھ وقت کے بعد ڈمپی پہنچتی ہے۔ اس کے بعد ببلو اسے ایک بالی کا دوسرا بھاگ دیتا ہے اور بولتا ہے کی یہ بالی اسی لڑکی کی ہے جس سے وہ پیار کرتا ہے۔ جب وہ لڑکی اس بالی کو دیکھتی ہے تو وہ بالی اسی کی ہی ہوتا ہے جو کچھ دنوں پہلے گُم ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ڈمپی کو پتہ چل جاتا ہے کی ببلو کس سے پیار کرتا ہے۔ لیکن یہ راز اسے نہیں بتاتی۔ لیکن دوسرے دن ببلو کے سامنے ڈمپی آ جاتی ہے اور ببلو کو پتہ چل جاتا ہے۔ کہ وہ لڑکی جو اسے باہر نکالنے کا لالچ دے رہی تھی اور وہ جس سے پیار کرتا ہے وہ دونوں لڑکی ایک ہی ہے۔ اس کے بعد چودھری ان لوگوں سے پتہ پوچھتا ہے لیکن ببلو ان لوگوں کو غلط جگہوں پر لے جانے کا سوچ کر ادھر ادھر بھٹکاتے رہتا ہے۔ لیکن ان لوگ بعد میں مل جاتے ہے اور چودھری ان لوگوں کو چھوڑ دیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ اس کے لیے مر چکی ہے۔ اور وہ سبھی وہاں سے چلے جاتے ہے۔ اسی کے ساتھ وہ ان دوستوں کو بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ چودھری کو پتہ چلتا ہے کی ڈمپی اور ببلو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہے اور اس وجہ سے وہ اسی وقر ڈمپی کی شادی کسی اور سے کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے لیکن اس دن ببلو بھی وہاں پہنچ جاتا ہے۔ اس وجہ سے چودھری ڈرا ہوا رہتا ہے اور اسی کے ساتھ رہتا ہے کی کہیں وہ اس کی بیٹی کو بھی بھگا کر نہ لے جائے۔ اسی کے بعد آخرمیں چودھری کو لگتا ہے کی ببلو اس کے لیے سب سے اچھا ہے اور وہ خود ہی ڈمپی کی ببلو کے ساتھ شادی کروا دیتا ہے۔ لیکن ببلو اس سے پہلے رینو اور راکیش کی شادی کروانے کے لیے کہتا ہے اور چودھری اس میں بھی اپنی رضامندی دے دیتا ہے۔ اور کہانی ختم ہو جاتی ہے۔
اداکار
ترمیم- ٹائیگر شروف -ببلو
- کریتی سینون - ڈمپی
- پرکاش راج - چودھری
- سندیپا دھار - رینو
- وکرم سنگھ - رججو فوجی
- شریش شرما - پولیس
- سمیر جے سنگھ - بھوپپی
- کے سی شنکر - پپی
- سنیل گروور - ڈرائیور
ری میکس کا نقشہ
ترمیمپروگو(2008ء) (تیلگو) |
سنجو آؤ سنجنا(2010ء) (اڑیہ) |
شیدن دیکھا یوئے چلو(2010ء) (بنگالی) |
ہیروپنتی(2014ء) (ہندی) | |
اللو ارجن | بابوشن | دیو | ٹائیگر شروف | |
شیلا كور | پری جات | سرابنتی چٹرجی | کریتی سینون | |
پرکاش راج | مہر داس | تپس پال | پرکاش راج |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Heropanti Movie 3rd Week Thursday(21st Day) Worldwide Box Office Collection"۔ BollyBoxOfficeCollection۔ 23 May 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2014
- ↑ "I've never felt sidelined: Heropanti actress Kirti Sanon - دا ٹائمز آف انڈیا"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ 2014-05-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2014
- ↑ "Sabbir Khan to make debut of 21 new Actors in Heropanti"۔ news.biharprabha.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2014
بیرونی روابط
ترمیم- ہیروپنتی فیس بک پر
- ہیروپنتی آئی ایم ڈی بی پر