یوری اونری (انگریزی: Uri Avnery) اسرائیلی صحافی تھے، جن کا انتقال 94 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ وہ اپنی نوعمری سے ہی اسرائیل کی مملکت کے لیے جنگ کرنے والے اور فلسطین کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے سنجیدہ تھے- وہ ایک بچے کے طور پر پہلی جنگ عظیم کے بعد جرمنی سے فلسطین آئے- انھوں نے ١٩٤٨ میں اسرائیل کی طرف سے عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ساتھ کام کیا- اس جنگ کے دوران اپنے تجربات اور تاثرات پر ایک کتاب لکھی- اسرائیلی فوج کی حرکتیں کھول کھول کر دنیا کے سامنے رکھیں- یہ اسرائیل کی کیبنٹ کے رکن بھی رہے- اور ایک عرب کے لیے انھوں نے کیبنٹ میں اپنی سیٹ خالی کر دی- یہ یاسر عرفات کے ساتھ ملاقات کرنے والے پہلے اسرائیلی سیاست دان بھی تھے- 2006 میں انھوں نے اپنے اسلام کے حق میں ایک کالم Muhammad's Sword لکھا - ان کے ایک کالم سے پتہ چلا کہ اسرائیل کی مملکت کے شائع شدہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں مقبول ترین نام 'محمد' ہے- ایک کالم میں انھوں نے اسرائیل کے ایک سابق وزیر اعظم چائم ویظمین کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ فلسطین سے بے داخل کیے جانے والے عرب ہی دراصل وہ بنی اسرائیل ہیں جنھوں نے بعد ازاں حضرت عیسیٰ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر عیسائیت قبول کی اور ان کی اکثریت نے دور فاروقی میں فلسطین کی فتح کے بعد اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا- یہی اس سر زمین کے اصل وارث ہیں- انھیں کے کالمز سے یہ بھی پتہ چلا کہ عام تاثر کے برعکس کے یہودیت میں تبلیغ جائز نہیں، قرون وسطیٰ کے ادوار میں یہودیت کی تبلیغ ہوتی تھی اور کسی دور میں مشرقی یورپ اور روس کے ایک بڑے حصے پر حکومت کرنے والے ایک بادشاہ نے اپنی رعایا سمیت یہودیت کو قبول کیا جو بعد ازاں اشکنازی کہلائے اور پورے یورپ میں پھیل گئے- اس طرح اشکنازی یہودیوں کے بنی اسرائیل سے تعلق ہونے کے دعوے کی تردید ہوتی ہے- ان کی کتاب ١٩٤٨، میں انھوں نے اسرائیلی کم عمر فوجیوں کی فلسطینیوں کے خلاف برین واشنگ کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے-

یوری اونری
(عبرانی میں: אורי אבנרי ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (جرمن میں: Helmut Ostermann ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 10 ستمبر 1923ء [1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 اگست 2018ء (95 سال)[3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تل ابیب   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دماغی امراض   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جرمنی
اسرائیل   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن کنیست [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
22 نومبر 1965  – 17 نومبر 1969 
پارلیمانی مدت چھٹی کنیست  
رکن کنیست   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
17 نومبر 1969  – 3 جولا‎ئی 1973 
پارلیمانی مدت ساتویں کنیست  
رکن کنیست   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
3 جولا‎ئی 1973  – 21 جنوری 1974 
پارلیمانی مدت ساتویں کنیست  
رکن کنیست [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
31 جنوری 1979  – 13 فروری 1981 
پارلیمانی مدت نویں کنیست  
عملی زندگی
پیشہ صحافی ،  سیاست دان ،  مصنف ،  مدیر (اخبار) ،  جنگ مخالف کارکن ،  کارکن انسانی حقوق ،  عوامی صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عبرانی [6]،  جرمن   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
برونو كرايسكی اعزاز (1997)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ناشر: کنیستחה"כ אורי אבנרי (אוסטרמן)
  2. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w65f0b57 — بنام: Uri Avnery — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12094176s — بنام: Uri Avnery — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. ^ ا ب Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/7641 — بنام: Uri Avnery
  5. ^ ا ب Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000016791 — بنام: Uri Avnery — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12094176s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ