یونانی اساطیری شخصیات کی فہرست

یہ قدیم یونانی اساطیر اور قدیم یونانی مذہب کے دیوتاؤں، دیویوں اور دیگر خدائی اور نیم خدائی صفات کی حامل شخصیات کی فہرست ہے۔

لافانی شخصیات

ترمیم

یونانیوں نے مختلف مقاصد کے لیے اپنے معبودوں کی تصویریں بنائی اور مورتیاں تراشی تھیں۔ ایک معبد میں ایک یا ایک سے زائد معبودوں کے مجسمے ہوا کرتے تھے، ان پر منبت کاری کی جاتی۔ یہی مجسمے یونانی دیومالائی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔ سکوں پر خدائی تصویریں بنانے کا رواج تھا۔ پینے کے پانی کے پیالوں اور کٹوروں پر یونانی دیومالائی مناظر بنائے جاتے۔

اہم دیوتا اور دیویاں

ترمیم
معبود تفصیل
  ایفرودیت (Ἀφροδίτη، افروڈائٹ)

رتی؛ کام دیوی؛ یونان کی حسن و محبت کی دیوی تھے؛ رومیوں نے اسے زہرہ (وینس) کہا ہے۔[1]

  اپالو (Ἀπόλλων، اپولون)

سورج دیوتا؛یونانیوں اور رومیوں کا ایک دیوتا جو روشنی، صحت، شفا، موسیقی، شاعری، پیشگوئی وغیرہ کا خداوند کہلاتا ہے، اسے حد سے زیادہ مردانہ حسن و شباب کا پیکر خیال کیا جاتا ہے[2]

  آریز (Ἄρης، آریز)

جنگ، خون ریزی اور تشدد کا دیوتا[3]

  آرتمیس (Ἄρτεμις، آرتمیس)

شکار، بیابان، حیوانوں، نوجوان لڑکیوں، عمل تولید اور آفت کی کنواری دیوی۔[4]

  ایتھنے (Ἀθηνᾶ، ایتھنا)

علم و فضل، عقل و ذہانت امن و فراغت کی دیوی۔[5]

  ڈیمیٹر (Δημήτηρ، ڈیمیٹر)

بیج، زراعت، فصل، پیداوار اور غذائیت کی دیوی۔

  دیانوسس (Διόνυσος، دیونیسوس)/بکھس (Βάκχος، باکھوس)

انگوری شراب، ثمر بخشی، پارٹیوں، تہواروں، دیوانگی، خلائے بسیط، بدمستی، سبزے اور بے خودی کی دیوی۔

  ہادیس (ᾍδης، ہیدیس)/پلوٹو (Πλούτων، پلوٹون)

عالمِ اسفل اور موت کا دیوتا

  ہیفیستوس (Ἥφαιστος، ہیفیستوس)

آگ، دھات کے کام، دستکاری کا دیوتا

  ہیرہ (Ἥρα، ہیرہ)

دیوی اور دیوتاؤں کی شادی، خواتین، عمل تولید، وارثوں، بادشاہوں، مملکتوں کی دیوی

  ہرمیس (Ἑρμῆς، ہرمیس)

سرحدوں، سفر، ابلاغ، تجارت، زبان اور لکھائی کا دیوتا

  ہیسٹیہ (Ἑστία، ہیسٹیا)

چُولہوں اور آتش دانوں کی کنواری دیوی

  پوسائڈن (Ποσειδῶν، پوسائڈن)

اِسے ”سمندروں کا دیوتا“ کہا جاتا ہے۔ یہ زمین کو بھی لرزاں کر سکتا تھا اور اِسی لیے اِسے کبھی ”بُھونچالوں کا دیوتا“ بھی تصّور کیا جاتا ہے۔

  زیوس (Ζεύς، زیوس)

دیوتاؤں میں سب سے عظیم دیوتا تھا۔ اساطیر میں اِسے دیوتاؤں کا بادشاہ تصّور کیا جاتا تھا۔ یہ یونانی دیوتاؤں میں سب سے طاقتور اور کوہ اولمپس کا حاکم تھا۔ اِس کے قبضے میں دیگر قُوّتیں تھیں جن میں سرِفہرست، طوفان اور آسمانی بجلی تھیں۔

اولین معبودات

ترمیم
قدیم یونانی معبود اردو نام بیان
Ἀχλύς (اَخلیِس) اخلیس زہر اور کہر آلود موت کی دیوی۔
Αἰών (اَیون) ایون جاودانی کا دیوتا۔
Αἰθήρ (ایتھر) ایتھر بالاتر کرثۂ ہوا اور اور روشنی کا دیوتا۔
Ἀνάγκη (انانکی) انانکی ناگزیری، لزوم اور احتیاج کی دیوی۔
Χάος (کھاؤس) کھاؤس ہر شے کا نقطہ آغاز اور پہلی چیز جو وجود میں آئی۔
Χρόνος (کھرونوس) کھرونوس تجربی وقت کا دیوتا، بعض اوقات ایون سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
Ἔρεβος (ایریبوس) ایریبوس تاریکی اور ظلّ کا دیوتا
Ἔρως (اِیروس) ایروس کشش اور عشق کا دیوتا
Ἡμέρα (ہمیرا) ہمیرا دن کی دیوی
Ὕπνος (ہیپنوس) ہیپنوس تجسیمِ رات
Γαῖα (گایا) گایا (گائیا) تجسیمِ دنیا
Νέμεσις (نمسیس) نمسیس انتقام کی دیوی۔
Nῆσοι (نیسوئی) نیسوئی جزیروں اور سمندر کی دیوی
Νύξ (نیکس) نیکس رات کی دیوی
Οὐρανός (اورینوس) یورینس آسمانوں کا دیوتا (آسمانی ابا)
Οὔρεα (اوریا) اوریا پہاڑوں کے دیوتا
Φάνης (فینس) فانس تولید کا دیوتا
Πόντος (پونتوس) پونتوس سمندر کا دیوتا، مچھلیوں اور دوسری سمندری مخلوقات کا باپ۔
Τάρταρος (تارتاروس) تارتاروس عالمِ اسفل کے گہرے اور تاریک علاقوں کا دیوتا
Θάλασσα (تھیلسا) ثالاسا تجسیمِ سمندر
Θάνατος (تھیناتوس) ثاناتوس موت کا دیوتا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Jennifer مارچ (2014)۔ Dictionary of classical mythology۔ Aphrodite۔ ISBN 978-1-78297-635-6 
  2. Jennifer مارچ (2014)۔ Dictionary of classical mythology۔ Apollo۔ ISBN 978-1-78297-635-6 
  3. Jennifer مارچ (2014)۔ Dictionary of classical mythology۔ Ares۔ ISBN 978-1-78297-635-6 
  4. Jennifer مارچ (2014)۔ Dictionary of classical mythology۔ Artemis۔ ISBN 978-1-78297-635-6 
  5. Jennifer مارچ (2014)۔ Dictionary of classical mythology۔ Athena۔ ISBN 978-1-78297-635-6