یوٹرن (سیاست)
یوٹرن (انگریزی: U-turn) عام طور پر بھارت، پاکستان، آئرلینڈ اور برطانیہ میں استعمال ہونے والی سیاسی اصطلاح ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں سے اسے فلپ فلوپ اور آسٹریلیا میں اسے بیک فلپ کہا جاتا ہے۔اس کا مطلب سرکاری اہلکار کی رائے یا پالیسی میں واضح تبدیلی ہے۔یہ تبدیلیاں اکثر الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہوتی ہیں۔
مثالیں
ترمیم- بھارت میں سابق سیاست دان کانشی رام اپنی زندگی میں کھلے عام اعتراف کر چکے تھے کہ وہ موقع پرست ہیں۔ ان کی پارٹی جس کا نام بہو جن سماج پارٹی ہے، مختلف وقتوں پر انڈین نیشنل کانگریس، بی جے پی اور سماجوادی پارٹی سے اتحاد بھی کر چکی ہے اور علحدگی اختیار کر چکی ہے۔ صورت حال کی مناسبت سے بی ایس پی قائدین دوسرے قائدین اور جماعتوں پر تنقید یا تعریف کرتے آئے ہیں۔ یہی حال لگ بھگ بھارت اور پاکستان کی سبھی سیاسی جماعتوں اور قائدین کا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی الیکشن سے پہلے پاکستان کی عوام سے بے تحاشہ وعدے اور ساتھ ساتھ میں ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اقتدار آنے کے بعد سب چیزیں بھول گئے۔