یک جماعت ریاست (Single-party state) ایک نظام حکومت ہے جس میں صرف ایک ہی سیاسی جماعت حکومت بناسکتی ہے۔ اس نظام میں ایک ہی سیاسی جماعت کی گنجائش ہوتی ہے، دیگر سیاسی جماعتیں نہیں بنائے جاسکتے اور اگر سیاسی جماعتوں کی اجازت دی بھی جائے تو ان کو حکومت میں صرف محدود اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔