1916ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست

1916ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست

1916ء میں بھارتی فلمی صنعت

ترمیم

خبریں اور نکات

ترمیم
  • یونیورسل پکچرز فلمی دنیا میں ایک جانا پہچانا اور معروف نام ہے۔ سال 1916ء میں اس امریکی فلمی ادارے نے ہندوستان میں اپنی پہلی ہالی ووڈ ایجنسی کی بنیاد رکھی۔
  • رنگاسوامی نٹراج مدلیار کی دوسری تمل و تیلگو فلم ’’کیچا کا ودھ ‘‘ اس سال ریلیز ہوئی اور کامیاب رہی اس فلم نے مدراس (ساؤتھ انڈین) فلمی صنعت کی بنیاد کو مضبوط کیا۔

مقبول فلمیں

ترمیم
  • کیچا کا ودھ اس سال کی سب سے مقبول فلم تھی۔ جسے تمل ہدایتکار و پروڈیوسر رنگاسوامی نٹراج مدلیار اور تیلگو ہدایتکار و پروڈیوسر رگھوپتی وینکیا نے بنایا، اس فلم کی کہانی مہابھارت کے کردار کچاکا اور دروپتی کی کہانی پر مبنی تھی۔ اس فلم کے اداکاروں میں جیوا رتھنم، رنگاسوامی نٹراج مدلیار، راجا مدلیار تھے۔ اس فلم کو جنوبی ہند کی پہلی فیچر فلم بھی کہتے ہیں کیونکہ اس فلم کا دورانیہ گذشتہ تمام فلموں سے زیادہ تھا۔ چھ ہزار فیٹ لمبی ریل پر بنی اس فلم کی لاگت اس زمانے میں 35 ہزار روپے تھی اور اس فلم کی کمائی 50 ہزار روپے ہوئی۔ یعنی یہ اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم رہی۔ بدقسمتی سے یہ فلم امتداد زمانہ کی نظر ہو گئی، اب اس فلم کی ایک ریل بھی اسٹوڈیو یا فلم لائبریری میں موجود نہیں۔ فلم کی گمشدگی کی وجہ سے اس فلم کی اصل تاریخ پر مؤرخین کو اعتراض ہے۔ فلم مورخ ایس تھیوڈر بھاسکر، آر کے سیلوامنی اور پریم چودھری کے مطابق یہ فلم 1916ء میں ریلیز ہوئی۔ سریش چھابڑیا اور فلم نیوز آنندن کا کہنا ہے کہ یہ 1917ء میں آئی تھی، جبکہ مورخ رندور گوئے، ایس متھیا اور پرفیسر کنت اے جیکب سن اس فلم کو 1918ء کی ریلیز مانتے ہیں۔[1]

بھارتی فلمی صنعت میں پیدائش

ترمیم
 
للیتا پوار (1916ء تا 1998ء)
  • للیتا پوار  : پیدائش 18 اپریل 1916ء، بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، جو عموما ظالم ساس جیسے منفی کردار کے لیے مشہور ہیں۔ آنند، اناڑی، شری 420، جس دیش میں گنگا بہتا ہے، خاندان، گرہستی ،بہورانی، سنگم، میری بھابھی، بہوبیگم، ساس بھی کبھی بہو تھی، سو دن ساس کے، نصیب، یارانہ، ناستک، ایک دن بہو کا، پیاری بھابی، زلزلہ، بھائی، سمیت چھ دہائیوں میں تین سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔[2]
  • پرامیلا  : پیدائش 30 دسمبر 1916ء، ہندی، تمل اور ملیالم فلموں کی اداکارہ۔ بسنت، شالیمار، نصیب، بے قصور، بہانہ، پیاسی محبت، اچھوت کنیا، ہماری بیٹیاں نامی ہندی فلموں میں کام کیا۔[3]
  • ڈی کے سپرو (دیا کشن سپرو): پیدائش 16 مارچ 1916ء، ہندی فلموں کے کریکٹر آرٹسٹ، معروف بالی ووڈ ویلن تیج سپرو کے والد۔ صاحب بی بی اور غلام، پاکیزہ، جیول تھیف، لیڈر، شہید، دل دیا درد لیا، محل، ہیر رانجھا، زنجیر، دیوار، چرس، دھرم ویر، قدرت نامی ہندی فلموں میں کام کیا۔[4]
  • ستین بوس  : پیدائش 22 جنوری 1916ء، ہندی فلموں کی ہدایت کار اور لکھاری۔ جاگرتی، دوستی، چلتی کا نام گاڑی، آنسوبن گئے پھول، انوکھی پہچان، مستان دادا، پایل کی جھنکار نامی ہندی فلمیں بنائیں۔[5]
  • پی ایل سنتوشی  : پیدائش 17 اگست 1916ء، ہندی فلموں کی ہدایت کار اور لکھاری۔ شہنائی، کھڑکی، اپنی چھایا، ہم پنچھی ایک ڈال کے، برسات کی رات نامی ہندی فلمیں لکھیں اور بنائیں۔[6]
 
شوبھنا سمرتھ (1916ء تا 2000ء)
  • شوبھنا سمرتھ  : پیدائش 17 نومبر 1916ء، ہندی فلموں کی اداکارہ و ہدایت کارہ، معروف اداکارہ نوتن اور تنوجہ کی ماں اور اداکارہ کاجول کی نانی۔ پتی پتنی، ہماری بیٹی، سادھنا، دو دیوانے، رام راج، بھرت ملاپ اورچھلیا نامی ہندی فلموں میں کام کیا۔[7]
  • ایم ایس سبالکشمی  : پیدائش 16 ستمبر 1916ء، 40 کی دہائی میں تمل فلموں کی اداکارہ۔ میرا، شکنتلا، سیوا سدن اور د ی وائف نامی فلموں میں کام کیا۔[8]
  • عبدالجبار خان  : پیدائش 20 اپریل 1916ء، بنگالی فلموں کے ہدایت کار، پروڈیوسر اور لکھاری۔ کانچ کٹا ہیرے، بنشوری، ناچ گھر، جوار ایلو، مکھ او مکھوش نامی فلمیں لکھیں اور بنائیں۔[9]
  • شکیل بدایونی  : پیدائش 3 اگست 1916ء، ہندی فلموں کے معروف نغمہ نویس۔ مدر انڈیا، مغل اعظم، گنگا جمنا، صاحب بی بی اور غلام، میلہ، بابل، دیدار، بیجوباورا، امر، مرزا غالب، اڑن کھٹولا، کوہِ نور، گھرانہ، بیس سال بعد، پھول اور پتھر، دل دیا درد لیا، پالکی، رام و شیام، لیڈر، میرے محبوب، دوبدن جیسی فلموں کے گیت لکھے۔[10]
  • سبطین فضلی  : پیدائش 9 جولائی 1916ء، بھارتی و پاکستانی فلموں کے ہدایت کار۔ چورنگی، عصمت، شمع، مہندی اور دوپٹہ (پاکستانی فلم) جیسی فلموں کی ہداہتکاری کی۔[11]
  • احمد ندیم قاسمی  : پیدائش 20 نومبر 1916ء، اردو کے معروف افسانہ نگار۔ ان کی کہانی پر پاکستان میں فلم لوری اور بھارت میں ایک ٹی وی ڈراما کردار فلمایا گیا۔[12]
  • بسم اللہ خان (قمر الدین خان): پیدائش 21 مارچ1916ء، بھارت کے عظیم شہنائی نواز۔ انھوں نے ہندی فلم گونج اٹھی شہنائی اور کنڑا فلم سنادھی اپننا میں موسیقی دی۔ ۔[13]
  • نریندر ناتھ مترا  : پیدائش 30 جنوری 1916ء، بھارتی فلموں کے کہانی نویس۔ ہندی فلم :سوداگر (1973)اور اور بنگالی فلم :بگ سٹی، پھیرا، بلمبیتالے، پوش مشر پریت، کے لکھاری ۔[14]
  • رامانند سین گپتا  : پیدائش 3 مارچ 1916ء، بھارتی بنگالی فلموں کے سنیماٹوگرافر اور کیمرا مین۔[15]
  • دیوی مکھرجی  : پیدائش 27 جنوری 1916ء، 40 کی دہائی میں بھارتی بنگالی فلموں کی اداکارہ۔ عربین نائٹس، بن پھول، کرشنا لیلا، ہمراہی، میری بہن جیسی ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی فلموں میں بھی کام کیا۔ ۔[16]
  • کلیمنٹ بستستا  : پیدائش 7 فروری 1916ء، بھارت کے ڈوکیومنٹری فلم ڈائریکٹر ۔[17]

1916ء کی فلمیں

ترمیم
تاریخ فلم اداکار ہدایتکار موضوع تبصرہ
1916ء کیچا کا ودھ (کیچک ودھام) جیوا رتھنم، رنگاسوامی نٹراج مدلیار، راجا مدلیار رنگاسوامی نٹراج مدلیار تاریخی [18]
1916ء پرہلاد چریتر ،،، شری ناتھ پٹناکر تاریخی [19]
1916ء احمد آباد کانگریس ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر ڈوکیومنٹری [20]
1916ء دھمرپان لیلا (سگریٹ کے کرشمے) ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر ڈوکیومنٹری [21]
1916ء گجیندر راؤ نچاسپنا وہار (گجیندر راؤ کے خوابوں کی دنیا ) ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر [22]
1916ء کارتک پورنما اتسو ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر ڈوکیومنٹری [23]
1916ء لکشمی چا گلیچا (اینی میٹڈ سکّہ) ،،، دادا صاحب پھالکے مختصراینی میٹڈ [24] پہلی بھارتی اینی میٹڈ فلم
1916ء خلیفہ نچیا جادو (خلیفہ کا جادو) ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر [25][26]
1916ء سولگن راس ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر [27]
1916ء سپنا وہار ( خواب کی دنیا) ،،، دادا صاحب پھالکے مختصر [28]

مزید دیکھیے

ترمیم

بالی ووڈ فلموں کی فہرستیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. "کیچا کا ودھ"۔ ویکی پیڈیا انگریزی {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر للیتا پوار
  3. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر پرامیلا
  4. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ڈی کے سپرو
  5. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ستین بوس
  6. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر پی ایل سنتوشی
  7. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر شوبھنا سمرتھ
  8. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایم ایس سبالکشمی
  9. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر عبدالجبار خان
  10. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر شکیل بدایونی
  11. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر سبطین فضلی
  12. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر احمد ندیم قاسمی
  13. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر بسم اللہ خان
  14. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر نریندر ناتھ مترا
  15. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر رامانند سین گپتا
  16. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر دیوی مکھرجی
  17. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر کلیمنٹ بستستا
  18. کیچا کا ودھ آئی ایم ڈی بی پر
  19. پرہلاد چریتر آئی ایم ڈی بی پر
  20. احمد آباد کانگریس آئی ایم ڈی بی پر
  21. دھمرپان لیلا آئی ایم ڈی بی پر
  22. گجیندر راؤ نچاسپنا وہار آئی ایم ڈی بی پر
  23. کارتک پورنما اتسو آئی ایم ڈی بی پر
  24. لکشمی چا گلیچا آئی ایم ڈی بی پر
  25. خلیفہ نچیا جادو آئی ایم ڈی بی پر
  26. "انسائیکلوپیڈیا آف انڈین سنیما،صفحہ 633"۔ انسائیکلوپیڈیا آف انڈین سنیما {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  27. سولگن راس آئی ایم ڈی بی پر
  28. سپنا وہار آئی ایم ڈی بی پر