شوبھنا سمرتھ
شوبھنا سَمرتھ (انگریزی: Shobhna Samarth) (ولادت: 17 نومبر 1916ء - وفات: 9 فروری 2000ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر تھیں جنھوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں ٹاکی فلموں کے ابتدائی دنوں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1950 کی دہائی تک مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔[1] انھوں نے مراٹھی سنیما میں شروعات کی تھی۔ ان کی پہلی ہندی فلم نگہین نفرت تھی جو 1935ء میں جاری ہوئی تھی۔ شوبھنا سَمرتھ رام راجیا (1943ء) میں سیتا کی اداکاری کے لیے سب سے زیادہ مشہور تھیں۔ 1997ء میں، فنون لطیفہ میں کردار ادا کرنے پر انھیں فلم فیئر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[2]
شوبھنا سمرتھ | |
---|---|
(انگریزی میں: Shobhna Samarth) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1916ء ممبئی ، بھارت |
وفات | 9 فروری 2000ء پونے ، مہاراشٹر ، بھارت |
وجہ وفات | سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
قومیت | بھارتی |
شریک حیات | کمارسین سمرتھ |
اولاد | نوتن بہل سمرتھ ، تنوجہ |
والدہ | رتن بائی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ ، فلم ہدایتکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، مراٹھی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بعد میں شوبھنا نے ایسی فلم کی پروڈکشن اور ہدایت کاری کی جس میں انھوں نے اپنی بیٹیوں، نوتن اور تنوجہ کو تعارف کرایا۔[3]
ابتدائی زندگی
ترمیمشوبھنا سمرتھ 17 نومبر 1916ء کو برطانوی ہند کے بمبئی میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کا اصلی نام سروج شیلوتری تھا۔ شوبھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں، ان کے والد پربھاکر شیلوتری ایک "سرخیل بینکر" تھے جنھوں نے بمبئی میں اپنی بیٹی کے نام سے، شیلوٹری بینک، ایک بینک کا آغاز کیا تھا۔[4] ان کی والدہ رتن بائی نے 1936ء میں مراٹھی فلم سوراجیاچیا سیمیواڑ میں فلم میں کام کیا۔ شوبھنا نے ابتدائی تعلیم، ایک سال تک بمبئی کے کیتھیڈرل اسکول، میں حاصل کی۔ 1928ء میں، ان کے والد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کا کاروبار ختم ہو گیا۔ اس کے بعد 1931ء میں ان کا خاندان بنگلور منتقل ہو گیا۔
ذاتی زندگی
ترمیمشوبھنہ کی شادی ممبئی سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار اور سینوماگرافر کمسن سمرت سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے تین بیٹیاں، نوتن، تنوجہ اور چترا تھیں اور ایک لڑکا جس کا نام جے دیپ تھا۔[5][6]
متعلقہ روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر شوبھنا سمرتھ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Shobhna Samarth"
- ↑ "Bollywood501"۔ 2013-10-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-24
- ↑ "Shobhna Samarth produced daughter Tanuja's debut film - Times of India". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2020-11-06.
- ↑ Lalit Mohan Joshi (21 فروری 2000)۔ "Obituary: Shobhana Samarth"۔ دی گارڈین۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-05
- ↑ Johnny D۔ "Star couples search for love"۔ HindustanTimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-25
- ↑ Rediff On The Net