لڈوگ بیتھوون1770ء کو جرمنی کے شہر بون میں پیدا ہوا۔ اس کی تاریخ پیدائیش کا کوئی مستند دستاویز یا یاداشت نہیں ہے۔ مگر یہ کہا جاتا ہے کہ اس دور میں پیدا ہونے والے بچوں کو ان کے پیدائیش کے دوسرے دن بپتسمہ (baptized) کیا جاتا تھا۔ اُسے 17 دسمبر1770ء کو بپتسمہ کیا گیا اسی لیے زیادہ تر دانشور اس 16 دسمبر1770ء اس کی تاریخ پیدائیش مانتے ہیں۔ اس نے موسیقی کی تعلیم سب سے پہلے اپنے والد سے حاصل کی۔ روایت ہے کہ اس کے والد ایک سخت گیر استاد تھے اور وہ اکثر آنسو کے ساتھ پیانو پر کھڑا ہوتا تھا مگر اس دعوے کا کا کوئی مستند ثبوت نہیں مل سکا۔ 1787ء میں موزارٹ سے درس لیا۔ اسی سال وی آنا چلا گیا۔ جہاں بیڈن سے درس لیا اور پیانو نواز کی حیثیت سے مقبولیت حاصل کی۔ کچھ عرصے بعد وطن واپس گیا اور ماں کے مرنے اور باپ کی شراب نوشیوں کے باعث بہن بھائیوں کی دیکھ بھال پر مجبور ہوا۔ 1797ء میں دوبارہ وی آنا چلا گیا۔ موت سے پانچ سال پہلے بہرہ ہو گیا تھا۔ اپنی آخری سمفنی اسی حالت میں ترتیب دی۔ 56 سال کی عمر میں 26 مارچ1827ء کو اس کا انتقال ہو گیا۔ 29 مارچ 1827ء کو اس کے جنازے میں تقریباً بیس ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اس نے تمام عمر مفلسی میں گذری۔ تخلیقات میں نو سمفنیاں، پانچ پیانو کے نغمے، ایک وائلن کا درد بھراگیت، پیانو والے آرکسٹرا کے اکیس راگ اور بے شمار چھوٹے چھوٹے گیت اور نغمے شامل ہیں۔