کلابریا
کلابریا | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | کاتنزارو (کاتاندزارو) |
صدر علاقہ | آگازیو لویعیرو (Agazio Loiero) |
صوبوں کی تعداد | 5 |
کمونے کی تعداد | 409 |
رقبہ | 15,081 مربع کلومیٹر (دسواں ۔ 5.0 فیصد) |
آبادی | 2,004,415 (دسواں ۔ 3.4 فیصد) |
علامت | |
کلابریا (انگریزی، اطالوی: Calabria) (لاطینی: Bruttium) جنوبی اٹلی کا علاقہ ہے۔ علاقہ کے شمال میں اٹلی کا علاقہ بازیلیکاتا (Basilicata)، جنوب مغرب میں سسلیہ، مغرب اور مشرق میں بحیرہ روم واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 15,080 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً بیس لاکھ ہے۔ علاقائی صدر مقام کاتنزارو (کاتاندزارو) ہے۔
علاقہ کو پانچ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2001ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونے |
---|---|---|---|---|
1 | کاتنزارو (کاتاندزارو) | 369,134 | 2,391 | 80 |
2 | کوسینزا (کوزینتسا) | 733,368 | 6,650 | 155 |
3 | کروتونے (کروتونے) | 172,970 | 1,717 | 27 |
4 | ریجیو کلابریا (Reggio Calabria) | 565,866 | 3,183 | 97 |
5 | ویبو والنتیہ (ویبو والینتسیا) | 168,894 | 1,139 | 50 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
جغرافیعہ
ترمیمعلاقہ تین اطراف سے بحیرہ روم کے پانی میں گھرا ہوا ہے، جبکہ شمال میں اٹلی کے علاقہ بازیلیکاتا سے جڑا ہوا ہے۔ جنوب مغرب میں سمندر کے پار اٹلی کا علاقہ سسلیہ واقع ہے، لیکن یہاں سمندر انتہائی چھوٹی پٹی کی صورت میں ہے اور دونوں علاقوں کا فاصلہ صرف 3.2 کلومیٹر ہے۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2006ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | ریجیو کلابریا (Reggio Calabria) | 184,504 | صوبہ |
2 | کاتنزارو (کاتاندزارو) | 95,099 | صوبہ |
3 | کونسنزا (کوزینتسا) | 70,680 | صوبہ |
4 | لامیزیا ترمے (لامیتسیا تیرمے) | 70,366 | کمونے |
5 | کروتونے (کروتونے) | 60,517 | صوبہ |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
مزید پڑھیے
ترمیمآبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا | لازیو| لیگوریا | لومباردیہ | مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا | سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ | امبریا | وینیتو