اوبیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ

بھارتی قالین ساز کمپنی
(Obeetee Private Limited سے رجوع مکرر)

اوبیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ (انگریزی: Obeetee Private Limited) ایک بھارتی دست ساختہ قالین ساز لمیٹڈ کمپنی ہے، جس کی بنیاد 1920ء میں رکھی گئی تھی اور اب بھارت کی سب سے بڑی قالین بنانے والی کمپنی ہے۔[1] یہ بنیادی طور پر اتر پردیش کے مرزاپور ضلع میں واقع ہے، جو بھارت کی 'قالین ساز پٹی' کے اندر ہے۔ شمالی بھارت کی قالین ساز پٹی (Carpet Belt) الہ آباد شہر سے مغرب میں بھدوہی سے ہوتی ہوئی دریائے گنگا کے کنارے وارانسی تک پھیلی ہوئی ہے۔[2]

تاریخ

ترمیم

کمپنی اصل میں اس کے تین بانیوں؛ ایف.ایچ اوکلے، ایف. ایچ باؤڈن اور ٹیلر کی ایک شراکت دار کمپنی کے طور پر بنائی گئی تھی۔[3] 1932ء میں اس شراکت داری کو تحلیل کر دیا گیا اور اوبیٹی (Obeetee) نام بنانے کے لیے اصل بانیوں کے ناموں کا ابتدائی حرف او، بی، ٹی (OBT) استعمال کرتے ہوئے نئی کمپنی بنائی گئی۔[4]

اوبیٹی پہلے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین بنانے والی کمپنی تھی، جسے وول مارک Woolmark استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔[5] کمپنی کے موجودہ چیئرمین ایڈورڈ اوکلے ہیں، جو کمپنی کے بانیوں میں سے ایک ایف، ایچ اوکلے کے پوتے ہیں۔[6]

اوبیٹی نہ صرف اپنے قالینوں کی تیاری میں بلکہ پورے خطے میں بچہ مزدوری کے استعمال کو کم کرنے میں خود کو ایک 'سرخیل' سمجھتا ہے۔ اس نے 1980ء کی دہائی میں 'نو چائلڈ لیبر' (کوئی بچہ مزدوری نہیں) کی پالیسی نافذ کی اور بچوں کے لیے تعلیم، صحت، تربیت اور فلاحی پروگرام چلانے کے لیے کارپیٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا' اور چلڈرن ایمنسیپیشن سوسائٹی (آزادیِ اطفال معاشرہ) کو فنڈ فراہم کیا۔[7] کمپنی اپنے 25 ڈپووں میں سے ہر ایک میں لوم سپروائزر اور انسپکٹرز کو برقرار رکھتی ہے، جو کام کرنے والے بچوں کے پائے جانے اور خبر ملنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔[8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Sujeet Rajan (24 May 2018)۔ "Obeetee launches new collection by Abraham & Thakore in New York City"۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2019 
  2. "India's carpet industry plagued by child labor"۔ Connect the World۔ 16 اگست 2010ء۔ 14 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2021 
  3. Roy Tirthankar (2018)۔ A business history of India : enterprise and the emergence of capitalism from 1700۔ کیمبرج یونیورسٹی پریس۔ ISBN 978-1107186927 
  4. Y.D. Gundevia (17 October 2008)۔ In the districts of the Raj۔ Orient Longman۔ صفحہ: 198۔ ISBN 978-0863113079 
  5. "Obeetee Pvt Ltd"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 13 (13–20)۔ 1988۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2019 
  6. "Obeetee"۔ دی اکنامسٹ: 56۔ 1995۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2019 
  7. Kara Murphy، John Sislin (2009)۔ Approaches to reducing the use of forced or child labor : summary of a workshop on assessing practice۔ National Academies Press۔ صفحہ: 105۔ ISBN 978-0309145282 
  8. Mark Tully (2017)۔ India in Slow Motion۔ پینگوئن (ادارہ)۔ ISBN 978-9351180975