آنند مورتی گرو ماں

بھارت کی ایک روحانی رہنما ہیں

آنند مورتی گرو ماں (گرومکھی پنجابی: ਅਨੰਦਮੂਰਤੀ ਗੁਰਮਾਂ) (پیدائش: 8 اپریل 1966ء بمقام امرتسر) بھارت کی ایک روحانی رہنما جو توحید الہ کی داعیہ ہیں۔ ہندو، مسلم، بدھ، مسیحی، یہودی اور صوفیا سب کے یہاں گرو ماں کی باتیں احترام سے سنی جاتی ہیں۔ گرو ماں کی بیشتر تقریروں کا محور جنس، مذہب، سیاست اور قومیت ہوتا ہے۔

آنند مورتی گرو ماں
معلومات شخصیت
پیدائش 8 اپریل 1966ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماہرِ لسانیات ،  مصنفہ ،  مترجم ،  معلمہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گرو ماں کو جلال الدین رومی سے خصوصی مناسبت ہے اور ان کے فارسی اشعار کو ہندی زبان میں ترجمہ کرکے انھیں گایا کرتی ہیں۔

تعلیمات

ترمیم

گرو ماں کی تعلیمات میں توحید الہ پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ نیز وہ مراقبہ، یوگا، محاسبہ نفس اور اخلاص کی تعلیم بھی دیتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ تصوف، زین، تانتر اور یوگا میں مذکور مراقبہ نفس کے طریقوں کو بیان کرتی ہیں۔ گرو ماں شعور ذات کی اہمیت کی داعی ہیں نیز ان کا قول ہے کہ سالکین کو نفسانی خواہشوں اور مذہبی قیود سے آزاد رہنا چاہیے، انہی کی وجہ سے سالکین کو روحانی تجربات سے محرومی ہوتی ہے۔

آشرم

ترمیم

گرو ماں کا مرکزی آشرم سونی پت ضلع کے گنور شہر میں واقع ہے۔

حوالہ جات

ترمیم

خارجی روابط

ترمیم