احمد تکودار
ایل خانی حکمرانوں کا تیسرا حکمران جو ہلاکو خان کا بیٹا
ایل خانی حکمرانوں کا تیسرا حکمران جو ہلاکو خان کا بیٹا تھا۔ اپنے بڑے بھائی اباقا خان کے بعد تخت نشین ہوا۔
تکودار | |
---|---|
خان | |
تکودار ایک سفیر سے ملاقات کے دوران | |
1282–1284 | |
پیشرو | اباقا خان |
جانشین | ارغون خان |
شاہی خاندان | ایل خانی |
والد | ہلاکو خان |
مذہب | اسلام |
قبول اسلام
ترمیمبادشاہی حاصل کرتے ہی تکودار نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام احمد رکھا۔
اباقا خان کے بیٹے ارغون نے اس کے قبول اسلام پر تاتاری امرا کو برانگیختہ کیا مگر احمد تکودار نے یہ شورش دبا دی اور ارغون کو قید میں ڈال دیا۔ کچھ مدت بعد تاتاری امرا نے پھر بغاوت کر دی اور ارغون کو قید سے نکال کر بادشاہ بنا دیا۔
احمد تکودار کو فرار کے سوا کوئی راستہ نظر نہ آیا مگر گرفتار ہوا اور دو سال تین مہینے کی حکومت کے بعد شہید کر دیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیمشاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل | ایل خانی سلطنت 1282ء– 1284ء |
مابعد |