ادارۂ یادگار غالب

علمی و ادبی ادارہ

ادارۂ یادگار غالب کراچی میں واقع پاکستان کا ایک غیر سرکاری خود مختار علمی و ادبی ادارہ ہے، جس کے قیام کا مقصد غالب کی صد سالہ تقریبات کا اہتمام کرنا اور غالب کی حیات و فن پر تحقیقی کتب کی نشر و اشاعت ہے۔ یہ ادارہ نہ نفع نہ نقصان کی بنیاد پر اردو زبان و ادب اور بالخصوص غالب کے فن و فکر کی ترویج کے لیے وقف ہے۔

ادارۂ یادگار غالب
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر دوسری چورنگی، پیٹرول پمپ ناظم آباد، پوسٹ بکس نمبر 2268، کراچی
تاریخ تاسیس 26 جنوری 1968ء
قسم علمی و ادبی ادارہ
مقاصد غالب سے متعلق تقریبات، تحقیق و اشاعت
خدماتی خطہ پاکستان
صدر صبیح الدین رحمانی
معتمد ڈاکٹر تنظیم الفردوس
خازن محمد طاہر قریشی

قیام / اغراض و مقاصد

ترمیم

26 جنوری، 1968ء کو کراچی، پاکستان میں ادارۂ یادگار غالب کا قیام عمل میں آیا جس کے صدر نامور شاعر فیض احمد فیض، جنرل سیکریٹری مرزا ظفر الحسن، سیکریٹری بیگم آمنہ مجید ملک اور خازن محمد عمر مہاجر تھے۔ اس ادارے کے قیام کا مقصد 1969ء میں مرزا اسد اللہ خان غالب کی صد سالہ برسی کی تقریبات کا اہتمام کرنا تھا۔ یہ ادارہ ایک فعال علمی ادارہ ثابت ہوا۔ اس ادارے نے 1969ء میں غالب کی صد سالہ تقریبات بڑے اہتمام سے منائیں، جن کا آغاز 9 مئی 1969ء کو ہوا۔ ان تقریبات میں نوادراتِ غالب کی نمائش، محفلِ موسیقی اور محفلِ مشاعرہ کا انعقاد شامل تھا۔[1]

انتظامیہ

ترمیم

ادارہ یادگار غالب کی موجودہ انتظامیہ کے نام یہ ہیں :

  • صبیح الدین رحمانی (صدر)
  • ڈاکٹر تنظیم الفردوس (معتمد)
  • محمد طاہع قریشی (خازن)

غالب لائبریری کا قیام

ترمیم

1971ء میں ادارۂ یادگار غالب نے کراچی میں ایک بہت شاندار لائبریری قائم کی جس کا نام غالب لائبریری ہے۔[1]

جریدہ

ترمیم

1974ء میں ادارۂ یادگار غالب نے ایک ادبی جریدہ جاری کیا جس کا نام غالب ہے[1]۔ جس کے موجودہ مدیر ڈاکٹر رؤف پاریکھ اور نائب مدیرہ ڈاکٹر تنظیم الفردوس ہیں۔

مطبوعات

ترمیم

ادارۂ یادگار غالب نے غالبیات کے حوالے سے اہم تحقیقی کتابیں شائع کیں جن میں خاص خاص مندرجہ ذیل ہیں:[2]

  • غالب صد رنگ
  • مصطلحات‌الشعراء
  • رفت و بود
  • غالبیات نیاز فتح‌پوری
  • میرے جیون کی کچھ یادیں
  • معربات رشیدی
  • غالب : نظر و نظارہ
  • نوادرِ غالب
  • انشائے غالب
  • غالب کی اردو نثر اور دوسرے مضامین
  • آئینۂ افکار غالب : کلام غالب پر نئی روشنی
  • املائے غالب
  • جہاتِ غالب رموز غالب
  • یادگارِ غالب
  • دکن اداس ہے یارو
  • عمرِ گذشتہ کی کتاب
  • مقالات ممتاز
  • زمانہ تحصیل (عطیہ فیضی کی خودنوشت)
  • مسافران لندن
  • سر سید کی صحافت
  • تواریخِ عجیب المعروف بہ کالا پانی
  • فلسفیانہ مکالمے
  • جدید فلسفیانہ افکار
  • شاہ ولی اللہ اور ان کے اصحاب
  • حسین بن منصور حلاج
  • اشاریہ جلام فیض
  • اقبال اور کلام اقبال
  • اقبال شناسی اور نگار
  • ہماری قومی ثقافت
  • مغل سرائے
  • انتخاب کلام امیر مینائی (نعتیہ)
  • انتخاب کلام امیر مینائی (عشقیہ)
  • خرمن جاں (مجموعہ نظم و نثر)
  • صنم خانہ عشق
  • نامہ ہائے فارسی غالب
  • مآثر غالب
  • غالب: نظر و نظارہ
  • آہنگ پنجم (ترجمہ خطوط غالب)
  • نذرِ غالب
  • تعبیراتِ غالب
  • غالب: شخصیت و کردار
  • غالب کے سات رنگ
  • گفتہ غالب (شرح کلام غاب)
  • غالب اور آج کا شعور
  • متفرقات غالب
  • غالبیات نیاز فتح پوری
  • تلامذہ غالب
  • تاریخ ادب اردو تحقیق کے آئینہ
  • ابو الفضل صدیقی اور اردو کا افسانوی ادب
  • پاکستان اور ہندوستان اردو تحقیق و تدوین
  • تذکرۃ الشعرا
  • چراغ حسن حسرت: احوال و آثار
  • غالب شناس مالک رام
  • غالبیات کے چند فراموش شدہ گوشے
  • نگارشات شمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 281
  2. فہرستِ مطبوعات ادارۂ یادگار غالب کراچی