غالب (جریدہ)
ادارہ یادگار غالب کراچی کا ترجمان جریدہ
غالب ادارۂ یادگار غالب کراچی کی جانب سے نکلنے ہونے والا اردو زبان کا ایک جریدہ ہے جس کا پہلا شمارہ 1975ء میں جاری ہوا۔اس کے پہلے مدیر مرزا ظفر الحسن تھے۔ مرزا ظفر الحسن اس کے پہلے شمارے کے اداریے میں لکھتے ہیں:
مدیر | ڈاکٹر تنظیم الفردوس |
---|---|
زمرہ | اردو ادب |
دورانیہ | سہ ماہی |
ناشر | ادارۂ یادگار غالب |
بانی | مرزا ظفر الحسن |
ملک | پاکستان |
مقام اشاعت | کراچی |
زبان | اردو |
” | یہ جریدہ ادارۂ یادگار غالب اور غالب لائبریری ترجمان ہے۔ ہمارا مطمعِ نظر کوئی کاروبار یا مالی منفعت قطعاً نہیں زبان و ادب کی خدمت ہمارا مسلک ہے۔ | “ |
اس کے پہلے شمارے میں لکھنے والوں میں اہم نام ڈاکٹر شمس الدین صدیقی، ابن انشاء، مشفق خواجہ، رضیہ فصیح احمد، سجاد ظہیر، محشر بدایونی، سحر انصاری، شاعر لکھنوی، ظفر اقبال اور حسن سوز وغیرہ شامل ہیں۔ اس جریدے کی موجودہ مدیرہ ڈاکٹر تنظیم الفردوس ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ندیم مقبول، آزادی کے بعد کراچی کے ادبی رسائل کا مختصر جائزہ، بشمولہ: امتزاج شمارہ 2،مدیرہ: ڈاکر تنظیم الفردوس، شعبہ اردو، جامعہ کراچی،، ص 150