ارطغرل (بحری جہاز)
ارطغرل، 1863ء میں تیار ہونے والا عثمانی بحریہ کا ایک بحری جنگی جہاز تھا۔ 1890ء میں جاپان کے ایک دوستانہ بحری سفر سے واپسی پر، اس کا سامنا واکایاما پریفیکچر کے قریب اچانک سمندری طوفان سے ہو گیا، آخرکار یہ پتھریلے ساحل کی طرف مڑ گیا اور ڈوب گیا۔ جہاز کے حادثے کے نتیجے میں 500 سے زائد ملاح اور اہلکار ہلاک ہو گئے، جن میں ریئر ایڈمرل علی عثمان پاشا بھی شامل تھے۔ جہازکے عملے کے صرف 69 کارکن اور افسران بچ سکے اور بعد میں جاپان کے دو چھوٹے بحری جنگی جہازوں میں سوار ہو کر وطن لوٹے۔ اس کی یاد اب بھی ترک جاپان دوستی کے یوم تاسیس کے طور پر منائی جاتی ہے۔
فریگیٹ ارطغرل کا جاپان کو سفر، از میجر جنرل عثمان نوری پاشا (1839–1906)۔
| |
کیریئر (سلطنت عثمانیہ) | |
---|---|
نام: | ارطغرل |
پانی میں اتارا: | 19 اکتوبر 1863[1] |
قسمت: | |
عمومی خصوصیات | |
قسم اور درجہ: | بادبانی جنگی جہاز |
ٹنوں میں حجم: | 2,344 ٹن |
لمبائی: | 79 میٹر (260 فٹ) |
جہاز کاعرض: | 15.5 میٹر (51 فٹ) |
بحری ہٹاؤ: | 8 میٹر (26 فٹ) |
سامان خانے کی گہرائی: | 25.6 میٹر (84 فٹ) |
قوت دھکیل: | 600 ہارس پاور کے دو افقی انجن |
اسلحہ: |
|
جہاز
ترمیمارطغرل، کی تیاری کا حکم 1854ء میں عثمانی سلطان عبد العزیز اول (دور حکومت 1861–1876) نے دیا، اس کی تعمیر تاشیکیزاک جہاز گاہ (شاہی بارود خانہ) غلطہ، قسطنطنیہ (اب استنبول) میں ہوئی اور اسے 19 اکتوبر 1863ء کو سلطان کے سامنے پیش کیا گيا۔ اس کا نام سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول (1198–1281)، کے والد ارطغرل نام پر رکھا گیا۔[2] لکڑی سے بنے اس کے تین مستول تھے، اس کی لمبائی 79 میٹر (260 فٹ) چوڑائی 15.5 میٹر (51 فٹ) اور گہرائی 8 میٹر (26 فٹ) تھی۔
جہاز 1864ء میں انگلستان کے لیے روانہ ہوا، جہاں اس کے پاس دخانی انجن کی مشینری نصب کی گئی، جس میں برقی لائیٹیں بھی شامل تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ottoman Frigate Ertuğrul" (PDF)۔ dzkk.tsk.tr۔ Türk Deniz Kuvvetleri۔ 2020-09-18 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-24
- ↑ Bernd Langensiepen؛ Ahmet Güleryüz (1995)۔ The Ottoman steam navy, 1828–1923۔ London: Conway Maritime Press۔ ص 198۔ ISBN:0-85177-610-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-21
کتابیات
ترمیم- Apatay, Çetinkaya. Ertugrul Firkateyni'nin Öyküsü (ترکی میں). Milliyet Yayınları. p. 318. ISBN:975-313-013-9.
مزید پڑھیے
ترمیم- Bird, Winnifred (13 اپریل 2008)۔ "Japan's tragic 'Titanic of Turkey'"۔ Japan Times
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ارطغرل (بحری جہاز) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Ertuğrul salvage project official website آرکائیو شدہ 2016-11-02 بذریعہ وے بیک مشین