اسلام اسرائیل کا ایک بڑا مذہب ہے، جس کی بڑی آبادی اسرائیلی کے عرب شہریوں پر مشتمل ہے۔ مسلمان اسرائیلی آبادی کا 17.4٪ ہیں۔[1] یہ اسرائیل میں مذہبی افراد کی یہودیوں کے بعد دوسری بڑی تعداد ہے۔

سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے بعد یروشلم شہر اسلام میں تیسرا مقدس شہر ہے۔[2] یروشلم میں ہی حرم قدسی شریف ہے، جہاں سے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو جنت کی سیر کے لیے لے جایا گیا۔[3] یہ عقیدہ مسلمانوں کے لیے مسجد اقصٰی اور قبۃ الصخریٰ کو تقدیس عطا کرتا ہے۔ اسلامی وقف جو اس مقام کا نگران ادارہ ہے اس کی طرف سے، صرف مسلمانوں کو ہی حرم قدسی (جسے یہودی ہیکل دوم کا نام دیتے ہیں) میں باجماعت عبادت (نماز) کی اجازت ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Israel آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cia.gov (Error: unknown archive URL)۔ CIA Factbook
  2. "From the article on Islam in Palestine and Israel in Oxford Islamic Studies Online"۔ 02 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2016 
  3. Hunt Janin (2005)۔ The Pursuit of Learning in the Islamic World, 610-2003۔ McFarland, 2005۔ ISBN 0-7864-1954-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2015