اسطوانہ کورش (فارسی: استوانه کوروش‎) یا منشورسائرس  (منشور کوروش Manshūre Kūrosh) ایک قدیم مٹی کا بیلن ہے، جو اب ٹوٹ کر کئی ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ہے پر لکھا گیا ہے جس پر ایک اعلامیہ عکادی میخنی خط میں  فارس کے بادشاہ سائرس اعظم کے نام سے لکھا گیا ہے۔[2] یہ 6 صدی قبل مسیح میں بابل میں میسوپوٹامیا (جدید عراق) کے کھنڈر میں 1879 میں دریافت کیا گیا تھا ۔[3] یہ اس وقت برطانوی عجائب خانہ کی ملکیت میں ہے ، جس نے اس مہم کی  مالی معاونت کی تھی جس نے یہ بیلن دریافت کیا تھا۔ بابل پر  فارسی فتح کے بعد 539 قبل مسیح میں جب نو بابلی سلطنت پر کورش کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا  اور اس کو اپنے  فارسی سلطنت میں  شامل کیا  یہ اس وقت بنایا گیا تھا اور بنیادوں میں رکھے جانے کے طور پر استعمال کیا ۔

اسطوانہ کورش
Front view of a barrel-shaped clay cylinder resting on a stand. The cylinder is covered with lines of cuneiform textRear view of a barrel-shaped clay cylinder resting on a stand. The cylinder is covered with lines of cuneiform text
اسطوانہ کورش کا سامنے اور پچھلا حصہ
موادپکی ہوئی مٹی
حجم22.5 سینٹی میٹر (8.9 انچ)،  10 سینٹی میٹر(3.9 انچ) [1]
لکھائیعکادی  میخنی خط
تخلیقتقریباً 539–538 قبل مسیح
دور/تہذیبہخامنشی سلطنت [1]
دریافتبابل، میسوپوٹیمیا، مارچ 1879ء میں  حورموذد رسام کی جانب سے [1]
موجودہ مقامکمرہ نمبر 52,[1] برطانوی عجائب خانہ، لندن
شناختBM 90920 [1]
رجسٹریشنسانچہ:British-Museum-db [1]

بیلن پر موجود متن سائرس کی تعریف کرتا ہے ، اس کے شجرہ نسب کا تعین کرتا ہے اور اسے شاہی سلسلے میں سے  ایک بادشاہ ظاہر کرتا ہے ۔ بابلی بادشاہ نبونعیدجس کا تختہ کورش نے الٹ دیا تھا ،اس کی مذمت کی گئی ہے  کہ وہ ایک نافرمان ظالم تھا جو بابل کے لوگوں پر ظلم کرتا اور اس کا کم ذات پوری طرح سے  کورش کے  شاہانہ ثقافتی ورثہ کے برعکس ہے۔ فاتح کورش کو  اعلیٰ بابلی خدا مردوخ کی جانب سے منتخب شدہ بتلایا گیا ہے تاکہ وہ بابلیوں کے لیے امن اور قانون کی بالادستی بحال کرے ۔  نص بیان کرتا ہے بابل کے لوگوں نے کورش کا نئے حکمران کے طور پر خیر مقدم کیا اور وہ امن کیساتھ شہر میں داخل ہوا ۔    مردوخ کورش اور اس کے بیٹے کمبوجیہ دوم کی جانب راغب ہوا کہ وہ ان کی حفاظت اور مدد کرے ۔ یہ نص کورش کو  بابل کے شہریوں کے محسن کے طور پر سراہتا ہے جس نے ان کا معیار زندگی بہتر کیا ، جلاوطن لوگوں کو آباد کیا   اور پورے بین النہرین اور دوسرے علاقوں  میں معبد خانوں  کو بحال کیا ۔  یہ بیلن آخر میں بیان کرتا ہے کہ کس طرح کورش نے بابل کی فصیل کی مرمت کی جہاں اسے اسی طرح کی  کند شدہ کتبہ ملا جسے پچھلے بادشاہ نے رکھوایا تھا  ۔

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "The Cyrus Cylinder (British Museum database)"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-06-19
  2. Kuhrt (2007)، p. 70, 72
  3. Dandamayev, (2010-01-26)