گھریلو بلی اسلام میں ایک محترم جانور ہے[1]۔

مسجد غازی خسرو بیگ کے صحن میں بلی سرائیوو، بوسنیا و ہرزیگووینا

احترام کے مآخذ

ترمیم

بلیوں کو قدیم دور کے بعد مشرق قریب میں عقیدت دی گئی، اسلام نے اس روایت کو اپنے انداز میں اپنا لیا، جو اس عقیدت سے بالکل ہٹ کر ہے جو دیگر قدیم مذاہب میں بلی کو دی گئی[2]۔ حدیث کے مطابق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلیوں پر ظلم و تشدد کرنے اور قتل کرنے سے منع کیا ہے۔

 
قاہرہ میں ایک امام مسجد کے ساتھ بلی تکیہ پر آرام کر رہی ہے۔ مصور جان فریڈرک لیوس

ایک صحابی کی کنیت ہی ابو ہریرہ یعنی بلیوں والا ہے : ایک دن ابو ہریرہ نے دیکھا کے گرمی کی شدت سے ایک بلی دیوار کے ساتھ چمٹی ہوئی ہے، تو انھوں نے اسے اٹھا کر گرمی سے بچانے کے لیے اپنی آستین میں چھپا لیا۔[3][4][5]انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا کہ کیوں انھوں نے ایسے کیا، تو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا: کہ ایک عورت کو اس لیے جہنم سے بچا لیا گیا، کیونکہ اس نے ایک پیاسی بلی کو پانی پلایا تھا۔ لیکن اس روایت سے عائشہ بنت ابی بکر کو اختلاف ہے۔ [حوالہ درکار]

تاریخ

ترمیم

امریکی شاعر اور سیاح بیرڈ ٹیلر (1825–1878) نے سفر کو دوران میں ایک شامی اسپتال کے اندر بلیوں کو آزادانہ گھومتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گیا تھا اور اس نے ایک ادارہ دیکھا، جہاں پر بلیوں کو پالا جاتا اور غذا فراہم کی جاتی، یہ بطور وقف کے بنایا گیا تھا، جس میں ایک نگران تھا جو اجرت پر بلیوں کو کھانا دیتا اور ان کی دیکھ بھال کرتا۔

حفظان صحت اور جنس افزائی

ترمیم

اسلامی روایات، بلیوں کی صفائی کی تعریف کرتی ہیں۔ کتوں کے برعکس، انھیں پاک سمجھا جاتا ہے اور اس طرح گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے، [1] یہاں تک کہ مساجد، مسجد الحرام سمیت۔ بلیوں کے جوٹھے کو حلال اور ان کے جوٹھے پانی سے وضو کرنے کو مباح مانا جاتا ہے۔[1] مزید برآں، ایک بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ مسلمانوں کے درمیان میں بلیاں نمازیوں کو تلاش کرتی ہیں۔[6]

تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ Juan Eduardo Campo (2009)۔ Encyclopedia of اسلام۔ Infobase Publishing۔ صفحہ: 131۔ ISBN 1-4381-2696-4 
  2. Julian Baldick (2012)۔ Mystical اسلام: An Introduction to Sufism۔ I.B.Tauris۔ صفحہ: 155۔ ISBN 1-78076-231-3 
  3. ابن حجر، الاصابہ فی تمييز الصحابہ جِلد 4، ص 2385
  4. ابن الاثیر، اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ جِلد 5، ص 248
  5. ذہبی، سیراعلام النبلاء، جِلد 3، ص 518
  6. Cyril Glassé (2003)۔ The New Encyclopedia of Islam۔ Rowman Altamira۔ صفحہ: 102۔ ISBN 0-7591-0190-6