اعجاز رحمانی

اردو زبان کے شاعر اور نعت خواں

اعجاز رحمانی (پیدائش: 12 فروری 1936ء - وفات:26 اکتوبر 2019ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور شاعر اور نعت خواں تھے۔

اعجاز رحمانی
معلومات شخصیت
پیدائش 12 فروری 1936ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
علی گڑھ ،  اتر پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 اکتوبر 2019ء (83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  نعت خواں   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

اعجاز رحمانی 12 فروری 1936ء کو ہندوستان کے مشہور شہر علی گڑھ کے محلّہ اسرا میں سید ایوب علی کے گھر پیدا ہوئے۔[1][2] ان مکمل نام سید اعجاز علی رحمانی تھا۔ دینی تعلیم علی گڑھ ہی میں حاصل کی۔ وہ 1954ء میں پاکستان منتقل ہو گئے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ارکان رہے۔ پہلی نعت 1955ء میں لکھی۔ نعت خواں بھی تھے۔ پروفیسر منظر ایوبی نے کہا ہے کہ اعجاز رحمانی کی شاعری اصلاح معاشرہ اور تبلیغ دین سے مزین ہے ،تبلیغ دین کا جذبہ ان کی رگ رگ میں بسا ہوا ہے ، شخصیتی پہلو دیکھا جائے تو انھوں نے ہر دور میں مختلف موضوعات پرزمانے کے اعتبار سے اخلاص کے ساتھ شعر و شاعری کا کام کیا ،عظمت کے مینار اور خلفائے راشدین کے کردار اور کارناموں کو نہایت ہی خوبصورتی اور کمال کے ساتھ شاعری میں پیش کیا۔

تصانیف

ترمیم
  • خوشبو کا سفر
  • سلامتی کا سفر
  • لہو کا آبشار
  • جذبوں کی زبان
  • آخری روشنی (نعتیہ مجموعہ)
  • پہلی کرن, آخری روشنی
  • اعجاز ِ مصطفٰی
  • کاغذ کے سفینے
  • افکار کی خوشبو
  • غبار انا
  • لمحوں کی زنجیر (غزلوں کا مجموعہ)
  • چراغ مدحت
  • گل ہائے سلام و منقبت: (2013ء)
  • کلیاتِ نعت‘‘ اعجازؔ رحمانی کے پانچ نعتیہ مجموعہ ہائے کلام پر مشتمل ہے۔ 1184 صفحات ہیں۔ مئی 2010ء میں شائع ہوئی۔

وفات

ترمیم

اعجاز رحمانی 83 برس کی عمر میں 26 اکتوبر 2019ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اعجاز رحمانی، نعت کائنات ڈاٹ او آر جی، لاہور
  2. احمد حسین صدیقی ، دبستانوں کا دبستان کراچی (جلد سوم)،محمد حسین اکیڈمی کراچی، 2010ء ، ص 42
  3. اعجاز رحمانی انتقال کر گئے، روزنامہ جنگ کراچی، 26 اکتوبر 2019ء