الجلدکی خراسانی
الجلدکی خراسانی (وفات: 1342ء) فارسی النسل کیمیادان اور طبیب تھے۔
الجلدکی خراسانی | |
---|---|
(عربی میں: علي بن مُحمَّد أيدمر الجِلدكي) | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | قاہرہ |
وفات | سنہ 1342ء قاہرہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | کیمیادان ، طبیب ، مصنف |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
مؤثر | جابر بن حیان ، ابوبکر الرازی |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمجلدکی کے ابتدائی حالات پردۂ اخفا میں ہے اور پیدائش کے سال اور ابتدائی زندگی کے حالات میسر نہیں آ سکے۔ جلدکی کا نام علی بن محمد ایدمر تھا اور لقب عزالدین تھا۔ چودہویں صدی کے فارسی مؤرخین نے جلدکی کا نام ایدمر الجلدکی لکھا ہے۔اُن کا آبائی شہر جلدک تھا جو خراسان میں مشہد سے 15 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تھا اور اِسی نسبت سے خراسانی کہلاتے تھے۔[1] منگول فتوحات کے زمانے میں وہ خراسان سے ہجرت کرگئے تھے اور عراق میں مقیم ہوئے۔ جلدکی کی تصانیف سے معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے بلاد الشام، یمن، مغرب، اناطولیہ اور مصر کے سفر بھی کیے۔
بحیثیت کیمیا دان اور تصانیف
ترمیمجلدکی قرون وسطی میں متاخر کیمیا دانوں میں سے ایک ہیں۔ جلدکی کی دو تصانیف اب موجود رہ گئی ہیں: المصباح فی علم المفتاح اور کتاب البرهان فی اسرار علم المیزان۔[2] اُن کی تصانیف پیشرو مسلم کیمیا دانوں کی تحقیق سے مکمل ہوئی ہیں۔ جابر بن حیان، ابوبکر الرازی، ابوالقاسم عراقی، ابن ارفع راس کی کتب کے حوالہ جات جلدکی کی کتب میں موجود ہیں۔
وفات
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Corbin 2014، صفحہ 331
- ↑ "Archived copy"۔ 2010-11-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-05-15
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط غير المعروف|deadurl=
تم تجاهله (معاونت)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link)