الحمیدی
گیارہویں صدی عیسوی کے مسلمان فقیہ اور عالم جن کا تعلق ظاہریہ فقہ سے تھا۔
الحمیدی یا محمد بن ابی نصر (پیدائش: 1007ء — وفات: 18 دسمبر 1095ء) گیارہویں صدی عیسوی (پانچویں صدی ہجری) کے مسلم عالم اور فقیہ تھے۔
الحمیدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1007ء مایورکا ، اندلس |
وفات | 18 دسمبر 1095ء (87–88 سال) بغداد ، دولت عباسیہ |
شہریت | اندلس |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | ظاہری |
عملی زندگی | |
استاذ | ابو اسحاق حبال |
پیشہ | عالم ، محدث ، فقیہ ، مورخ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمحمیدی 398ھ مطابق 1007ء میں جزیرہ میورقہ میں پیدا ہوئے۔[1] یہ جزیرہ جزائر بلیبار کا سب سے بڑا جزیرہ ہے جو اَب ملک ہسپانیہ میں شامل ہے۔خاندان کا تعلق قرطبہ سے تھا۔ حمیدی کے والد قرطبہ کے سیاسی حالات کے پیش نظر میورقہ جزیرہ کی طرف ہجرت کرگئے تھے جہاں حمیدی پیدا ہوئے۔
تحصیل علم
ترمیمہسپانیہ میں حمیدی علامہ ابن عبدالبر قرطبی (متوفی 4 فروری 1071ء) کے شاگرد ہوئے اور اِسی دوران ابن حزم اندلسی (متوفی 15 اگست 1064ء) سے شاگردی و دوستی کا تعلق قائم رہا۔
وفات
ترمیمامام الحمیدی کی وفات بروز منگل 17 ذوالحجہ 488ھ مطابق 18 دسمبر 1095ء کو بغداد میں ہوئی۔ آپ کی تدفین بشر حافی کے قبر کے قریب کی گئی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ یاقوت الحموی: معجم البلدان، جلد 5، صفحہ 246۔
- ↑ ابن کثیر: البدایہ والنہایہ، جلد 12، صفحہ 208۔ مطبوعہ لاہور