الشفاء بتعریف حقوق المصطفی
سیرت نبوی کے موضوع پر قاضی عیاض (15 شعبان 476ھ۔ 544ھ / 28 دسمبر 1083ء۔ 1149ء ) کی یہ کتاب مختصراً الشفاء یا شفاء شریف کے نام سے بھی مشہور ہے۔ یہ سیرت کی معروف اور مقبول عام کتاب ہے۔ مصنف نے کتاب میں رسول پاک کے فضائل، محاسن اور معجزات کو ایسے مؤثر اور دل پزیر پیرائے میں بیان کیا ہے کہ ان کے ایک ایک لفظ سے آنحضرت کے ساتھ انتہائی عقیدت اور محبت ٹپکتی ہے۔ اور اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ یہ مقبول بارگاہِ رسالت ہے قاضی عیاض کی یہ کتاب ایسی بے نظیر ہے جو بے تحاشا فائدے کی حامل ہے لاغر کر دینے والی بیماریوں سے شفا اور مصائب و پریشانیوں سے نجات پانے کے لیے اس کی قرأت و تلاوت مجرب ہے، [1]
الشفاء بتعریف حقوق المصطفی | |
---|---|
(عربی میں: الشفا بتعريف حقوق المصطفى) | |
مصنف | القاضي عياض |
اصل زبان | عربی |
موضوع | علم الشمائل المحمدية |
ناشر | دار صادر |
ترجمہ | |
مترجم | نواف الجراح (تقديم وشرح فقط) |
نوع الطباعہ | مجلد |
درستی - ترمیم |
ترتیب و حصص
ترمیمعلامہ قاضی عیاضؒ نے کتاب الشفاء کی ترتیب کچھ اس طرح رکھی ہے کہ اس کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے:
قسم اول
ترمیمان ارشادات الٰہیہ کے بیان میں جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے قول و فعل میں اپنے نبی (ﷺ) کی تعظیم و توقیر کی ہے اس میں چار باب ہیں:
باب اول
ترمیماس میں بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کی تعریف کی ہے اور آپ (ﷺ) کی قدر و منزلت جواس کی بارگاہ میں ہے اس کا اظہار کیا ہے-
باب دوم
ترمیماس میں بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کی پیدائش اور اخلاق کے بارے میں مناقب بیان کیے ہیں اور آپ میں تمام دینی اور دنیاوی فضائل جمع کردیے ہیں-
باب سوم
ترمیماس میں وہ صحیح اور مشہور حدیثیں ہیں جن میں آپ (ﷺ) کی قدر و منزلت جو بارگاہ الٰہی میں پائی جاتی ہے ان کا ذکر ہے اور آپ کو دارین کے فضائل میں جو خصوصیات مرحمت فرمائیں ان کا بیان ہے-
باب چہارم
ترمیماس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ سے جو معجزات اور نشانیاں ظاہر فرمائیں اور جو آپ کو خاص طور پر بزرگیاں عنایت فرمائیں ان میں ان کا بیان ہے-
قسم دوم
ترمیماس میں آپ (ﷺ) کے ان حقوق کا بیان ہے جن کی بجاآوری ہر ایک پر واجب ہے اس میں چار باب ہیں:
باب اول
ترمیماس میں بیان ہے کہ آپ پر ایمان لانا فرض ہے اور آپ (ﷺ) کی اطاعت اور آپ (ﷺ) کی سنت کا اتباع لازم ہے اس میں چار فصلیں ہیں-
باب دوم
ترمیماس میں بیان ہے کہ آپ (ﷺ) کی محبت لازم ہے-
باب سوم
ترمیماس میں بیان ہے کہ آپ (ﷺ) کی تعظیم و توقیر لازم ہے اس میں چھ فصلیں ہیں-
باب چہارم
ترمیماس میں بیان ہے کہ نبی اکرم (ﷺ) پر صلوٰۃ و سلام کا حکم کیا ہے-
قسم ثالث
ترمیماس میں ان امور کا بیان ہے جو نبی اکرم (ﷺ) کے لیے جائز ہیں اور جو امور ممتنع ہیں اور وہ امور بشریہ جن کی نسبت کرنا آپ کی طرف کرنا صحیح ہے یہ قسم کتاب کی جان اور پہلے ابواب کا نتیجہ ہے اور پہلے ابواب تمہید کی حیثیت رکھتے ہیں-
اس قسم میں دو باب ہیں:
باب اول
ترمیمامور دینیہ میں
باب دوم
ترمیمامورِ دنیاویہ میں
قسم رابع
ترمیماس میں بیان ہے کہ آپ (ﷺ) کی شان میں تنقیص کرنے اور گالی بکنے والے کا حکم کیا ہے ا س قسم میں تین باب ہیں:
باب اول
ترمیموہ امور جو نبی اکرم (ﷺ) کے حق میں نقص اور گالی ہیں-
باب دوم
ترمیمبارگاہِ اقدس کے گستاخ کا حکم اور اس کی سزا پر مشتمل ہے-
باب سوم
ترمیمبارگاہِ الٰہی، رسولانِ گرامی، ملائکہ، کتب سماویہ اہل بیت کی شان میں گالی بکنے والے کے حکم پر مشتمل ہے-
طباعت و اشاعت
ترمیماس کتاب کے متعدد ایڈیشن استنبول، قاہرہ، ہندوستان اور پاکستان سے شائع ہو چکے ہیں۔
شروحات
ترمیم- نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض(اس کے شارح علامہ احمد شہاب الدین خفاجی متوفی 1069ھ / 1659ء نے اس کی ایک مبسوط شرح لکھی جو چار ضخیم جلدوں میں استنبول اور قاہرہ سے شائع ہو چکی ہے۔
- شرح الشفاء علامہ ملا علی قاری
- المدد الفیاض(اس کے شارح الشیخ حسن العدوی الحمزاوی)
- کتاب مزیل الخفا عن الفاظ الشفا (تالیف از علامہ تقی الدین احمد بن محمد بن حسن التمیمی)
- کتاب المقنفی فی حل الفاظ الشفاء (تالیف: علامہ برہان الدین ابراہیم بن محمد بن خلیل الحلبی)
- مناہل الصفافی تخریج احادیث الشفاء (تالیف علامہ جلال الدین سیوطی)
- اس کی ایک شرح محمد علی القادری نے بھی لکھی جو نسیم الریاض کے مصری ایڈیشن کے حاشیہ پر چھپی ہے۔
تراجم
ترمیماردو تراجم
ترمیمالشفاء کے دو اردو تراجم لاہور سے شائع ہو چکے ہیں۔ 1) الشفاء، مترجم : علامہ احمد شاہ بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ، ناشر : فرید بک اسٹال لاہور پاکستان۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الرسالہ المستطرفہ، مؤلف: ابو عبد اللہ جعفر الكتانی، ناشر: دار البشائر الإسلامیہ