المغرب العربی
المغرب یا المغرب العربی ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جسے عرب مصنفین افریقیہ کے اس علاقے کے لیے استعمال کرتے ہیں جسے بربرستان یا افریقہ کوچک (Africa Minor) کہتے ہیں اور جس میں طرابلس، تونس، الجزائر اور مراکش شامل ہیں۔ بعض اہل مشرق ہسپانیہ (اندلس)، پرتگال، صقلیہ اور مالٹا کو بھی المغرب میں شامل کرتے ہیں بعض مصنفین (ابن حوقل وغیرہ) نے مصر اور برقہ (مشرقی لیبیا) کو بھی المغرب میں شمار کیا ہے تاہم ابن خلدون کہتا ہے کہ المغرب کے لوگ مصر اور برقہ کو اپنے ملک کا حصہ شمار نہیں کرتے۔ المغرب کو عموماً تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے :
آج کل المغرب جغرافیائی لحاظ سے مراکش، الجزائر، تونس، لیبیا اور موریتانیا پر مشتمل ہے۔ چنانچہ 1989ء میں ان ملکوں پر مشتمل اتحاد المغرب العربی کا قیام عمل میں آیا تاہم عمومی طور پر اب المغرب سے مراد ملک مراکش ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اردو دائرۂ معارف اسلامیہ:390/21
ویکی ذخائر پر المغرب العربی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |