امام (اسماعیلی)
امام نبی کے حقیقی وصی کو کہا جاتا ہے۔ اسلام کے دوسرے بڑے فرقے اہل تشیع کے دوسرے بڑے گروہ اسماعیلی میں ناطق، وصی اور امام کی اصطلاح نہایت اہم ہے۔ یہ ایک الہی عہدہ سمجھا جاتا ہے۔
اپنے ہر امام کو اسماعیلی فرقے اہل بیت کی ایک فرد سمجھتے ہیں اور ان کو الہی فیض کا سر چشمہ جانتے ہیں۔ صرف پہلے چھ اماموں تک اثنا عشری شیعوں سے ان کا اتفاق ہے۔
ان میں امام ظاہر اور امام مستور کا نظریہ ہے۔
اثنا عشر یہ شیعہ کے ساتھ مشترکہ امام
ترمیم
ائمہ اسماعیلی
ترمیمیہاں سے اسماعیلیہ کا آغاز ہوتا ہے۔
- اسماعیل بن جعفر
- محمد بن اسماعیل سبعیہ یا ہفت امامی اسماعیلی، ان کو آخری امام جانتے ہیں اور ان کی غیبت کے قائل ہیں۔
- وفی احمد امام محمدبن اسماعیل کا سب بڑا بیٹا اور ان کا جانشین اسماعیلیوں کا آٹھویں امام تھا.
- محمد المہدی چوتھے داعی اور پہلے فاطمی خلیفہ جس نے علی الاعلان خود کو اسماعیلیوں کے گیاروان امام کہا اور مہدویت کا اعلان کیا۔
- محمد قائم بامرالله
- اسماعیل منصور
- المعزلدین الله
- ابومنصور نزار العزیز بالله
- حاکم بامرالله چھٹے فاطمی خلیفہ جو سال 1021ھ میں اچانک ہی غائب ہو گئے دروزیہ کا عقیدہ ہے یہی مہدی موعود ہیں جو غائب ہو گئے ہیں .
یہاں سے اسماعیلیہ کے دو گروہ ہو گئے ایک گروہ نے نزار بن معاذ کو اگلا امام جانا اور دوسرے گروہ نے اگلے فاطمی خلیفہ احمد مستعلی کو امام بنا لیا اسی لحاظ سے نزاریہ اور مستعلیہ کہلائے۔
ائمہ مستعلیہ
ترمیمیہاں سے مستعلیہ فرقہ نمودار ہوتا ہے جو خود کو دعوت قدیم والا کہتے ہیں۔
یہاں سے مستعلیہ کے دو گروہ ہو گئے۔ ایک گروہ مستعلیہ طیبیہ ہے اور دوسرا مستعلیہ حافظیہ ہے۔
مستعلیہ طیبیہ کے داعی مطلق
ترمیممستعلیہ طیبیہ وہ ہیں جو طیب ابوالقاسم کو اپنا آخری امام جانتے ہیں اور ان کی غیبت کے قائل ہیں۔ اور ان کے نائبین داعی مطلق کہلاتے ہیں۔ ان کو بوہرہ جماعت بھی کہتے ہیں۔
آج کل تمام مستعلیہ، مستعلیہ طیبیہ یا بوہرہ ہی ہیں۔ یہ یمن اور بھارت میں رہائش پزیر ہیں۔
تمام بوہروں کے 26 داعی مطلق مشترکہ ہیں۔ جن کو سب مانتے ہیں۔
بعد میں ان کا داعی مطلق میں اختلاف ہو گیا تو یمن میں ان کو سلیمانی بوہرہ کہا جاتا ہے۔ اور بھارت میں داؤدی بوہرہ کہا جاتا ہے۔ اور جو سنی ہو گئے وہ صغیری بوہرہ کہلاتے ہیں۔
داؤدی بوہرہ کے داعی مطلق
ترمیمداؤدی بہرہ کے ایک بہت چھوٹے گروہ علوی بوہرہ کو 1980 ء سے ضیاء الدین صاحب بطور 44 ویں داعی مطلق گجرات کے علاقہ برودہ میں چلا رہے ہیں۔ داؤدی بوہرہ کے 29 ویں داعی مطلق کے انتخاب پر علی بن ابراہیم کے اختلاف پر اس گروہ کو علوی بوہرہ کہا جاتا ہے۔ علوی بوہرہ کی وب گاہ
مستعلیہ حافظیہ کے ائمہ
ترمیممستعلیہ حافظیہ وہ ہیں جو امامت کو اگلے تخت نشین فاطمی خلفاء میں ہی جاری سمجھتے تھے۔ یہ گروہ فاطمی خلفاء کے ختم ہوتے ہی اختتام پزیر ہو گیا۔
یہاں سے نزاریہ فرقے کا آغاز ہوتا ہے۔ جو ابومنصور نزار بن معاذ المصطفی لدین الله کو خلیفہ مانتے تھے۔ یہ دعوت جدید والے کہلاتے ہیں۔ ان کے مخالفین ان کو (حشاشین) کہتے ہیں۔
- نزار بن معاذ
- ہادی بن نزار
- مہتدی منصور
- حسن قاہر
- علی ذکره السلام
- اعلا محمد
- جلال الدین حسن
- علاء الدین محمد
- رکن الدین خورشاه
- شمس الدین محمد
یہاں نزاریہ کے دو فرقے ہو گئے ایک گروہ مؤمنیہ کہلایا جو شمس الدین کے بڑے بیٹے مؤمن کو امام مانتے ہیں۔ دوسرا قاسمیہ جو شمس الدین کے دوسرے بیٹے قاسم شاہ کو امام مانتے ہیں۔
مؤمنیہ کے بقیہ امام یہ ہیں
ائمہ نزاریہ مؤمنیہ
ترمیم- مومن بن محمد
- محمد بن مومن
- رضی الدین بن محمد
- طاہر بن رضی الدین
- رضی الدین دوم بن طاہر
- طاہر بن رضی الدین دوم
- حیدر بن طاہر
- صدر الدین بن حیدر
- معین الدین بن صدر الدین
- عطیۃ اللہ بن معین الدین
- عزیز بن عطیۃ اللہ
- معین الدین دوم بن عزیز
- محمد بن معین الدین دوم
- حیدر بن محمد
- محمد بن حیدر (امیر باقر)
یہاں مؤمنیہ نزاریہ کی امامت کا سلسلہ امام محمد بن حیدر امیر باقر، چالیسویں امام پر سنہ ١٢١ ٠ ھ میں رک گیا۔
ائمہ نزاریہ قاسمیہ
ترمیملیکن قاسمیہ نزاریہ کا (یعنی جو قاسم شاہ کو امام مانتے ہیں) امامت کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
- قاسم شاه
- اسلام شاه
- محمد بن اسلام شاه
- منتسر بالله دوم
- عبدالسلام شاه
- غریب میرزا
- ابوذر علی نورالدین
- مراد میرزا
- ذوالفقار علی
- نورالدہر علی
- خلیل الله اول
- شاه نزار
- سید علی شاه نزار
- حسن علی شاه نزار
- قاسم علی سید جعفر
- ابوالحسن علی باقرشاه
- شاه خلیل الله دوم
اور آج کل نزاریہ کے اس بڑے گروہ (یعنی قاسمیہ نزاریہ) کو ان کے آخری چار اماموں کی لقب آغاخان کی وجہ سے بعض ممالک میں آغا خانی کہا جاتا ہے۔
منابع
ترمیم- آغاخان کی سوانح عمریآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ akdn.org (Error: unknown archive URL)
- ویلیام بوردہی۔ تحقیقی در آیین اسماعیلیہ۔ ترجمہ زہرا سعیدی۔ مشہد: تابناک پبلشر، 1364ھ ش۔
- محمد بن زین العابدین۔ تاریخ جماعت اسمعیلیہ:ہدایت المومنین الطالبین۔ ترجمہ ہما خاقان زاده. الکساندر سیمونوف۔ تہران: اساطیر، 1362 ھ ش۔
ویکی ذخائر پر امام (اسماعیلی) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |