امیر عباس ہویدا
پیدائش: 1919ء

وفات: 1979ء
ایرانی سفارت کار، سیاست دان، تہران میں پیداہوئے۔ پیرس اور برسلز کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پائی۔ 1942ء تا 1958ء ایران کی وزارت امور خارجہ سے منسلک رہے۔ 1958ء میں ایران کی قومی تیل کمپنی کے چیرمین، 1964ء میں وزیر مالیات اور 1975ء میں قومی سیاسی رستخیز تحریک کے صدر مقرر ہوئے۔ اسلامی انقلاب سے قبل کچھ عرصہ وزیر اعظم رہے۔ انقلاب کے چند ماہ بعد اسلامی عدالت نے اسلام دشمن سرگرمیوں کے الزام میں موت کی سزا دی ۔
ویکی ذخائر پر امیر عباس ہویدا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |