انجلی بھاگوت (پیدائش 5 دسمبر 1969ء) ایک پیشہ ور بھارتی نشانہ بازی کھلاڑی ہے۔ وہ 2002ء میں 10 میٹر ایئر رائفل میں عالمی نمبر ایک بن تھی۔ اس نے 399/400 کے اسکور کے ساتھ 2003ء میں میلان میں اپنا پہلا عالمی کپ فائنل بھی جیتا تھا۔ [3] انجلی نے آئی ایس ایس ایف چیمپیئن آف چیمپیئنز کا اعزازجیتا اور 2002ء میں میونخ میں ایئر رائفل مین اینڈ ویمن مکسڈ ایونٹ میں آئی ایس ایس ایف چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی واحد بھارتی ہیں۔ اس نے لگاتار تین اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور 2000ء گرمائی اولمپکس میں فائنلسٹ تھیں، جو کسی بھی بھارتی خاتون نشانے باز کے لیے پہلی اور 1984ء میں پی ٹی اوشا کے بعد اولمپک فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بھی ہے [4]۔ اس نے دولت مشترکہ کھیل اور کامن ویلتھ شوٹنگ چیمپئن شپ میں 12 طلائی اور 4 چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔ وہ 10 میٹر ایئر رائفل اور اسپورٹس رائفل 3پی میں دولت مشترکہ کی ریکارڈ یافتہ ہے۔ 2003ء کے افرو-ایشائی کھیلوں میں، بھاگوت نے اسپورٹس 3پی اور ایئر رائفل مقابلوں میں بالترتیب سونے اور چاندی کا تمغا حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون نشانے باز بن کر تاریخ رقم کی۔

انجلی بھاگوت
شخصی معلومات
پیدائش 5 دسمبر 1969ء (55 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش پونے، مہاراشٹرا
شہریت بھارتی
قد 5 فٹ 4 انچ
وزن 53 کلو گرام [2]  ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
شرکت 2008ء گرمائی اولمپکس
2004ء گرمائی اولمپکس
ایشیائی کھیل 1998ء
ایشیائی کھیل 2002ء
ایشیائی کھیل 2006ء   ویکی ڈیٹا پر (P1344) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اسپورٹس شوٹر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل نشانہ بازی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ویب سائٹ
ویب سائٹ anjalibhagwat.com

آج تک، وہ 31 طلائی، 23 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے جیت چکی ہے۔ اس نے بین الاقوامی مقابلوں میں 13 نئے ریکارڈ بنائے ہیں اور بھارت میں قومی مقابلوں میں 8 نئے ریکارڈ کے ساتھ 55 طلائی، 35 چاندی اور 16 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

ابتدائی زندگی

ترمیم

انجلی رماکانت ویدپاتھک دسمبر 1969ء کو ممبئی کے ایک مراٹھی خاندان میں پیدا ہوئی۔ [5] لیجنڈری ایتھلیٹ کارل لیوس سے متاثر ہو کر بھاگوت نے کھیلوں میں دل چسپی پیدا کی۔ اس نے بنیادی طور پر این سی سی کے ساتھ قریبی تعلق کی وجہ سے ممبئی کے کیرتی کالج میں داخلہ لیا۔ اپنے نصاب کے ایک حصے کے طور پر اس نے ایم آر اے (مہاراشٹر رائفل ایسوسی ایشن) میں داخلہ لیا۔ اس نے 21 سال کی عمر میں نشانے بازی شروع کی اور بندوق پکڑنے کے 7 دنوں کے اندر، اس نے 1988ء کی قومی چیمپئن شپ میں حصہ لیا، اس عمل میں مہاراشٹر کے لیے چاندی کا تمغا جیتا۔

ذاتی زندگی

ترمیم

بھاگوت کے دو بہن بھائی ہیں۔ ایک چھوٹا بھائی راہول اور ایک بڑی بہن نینا۔ وہ ٹینس اور کرکٹ کا شوقین ہے۔ یوگا اور مراقبہ اس کے روزمرہ کے معمولات کا ایک بڑا حصہ ہیں۔ ان کی والدہ اے آئی آر (آل انڈیا ریڈیو) کے لیے گاتی تھیں جب کہ ان کی بہن بھی گلوکارہ ہیں۔ ایک شوقین قاری ہے، جو تر افسانے سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

مقبول ثقافت میں

ترمیم

اس نے سہارا اور ریلائنس کے ساتھ مل کر کھیلوں کو فروغ دیا ہے۔ بھاگوت کو سنیل گواسکر جیسے کھیلوں کے لیجنڈز کے ساتھ 2010ء دولت مشترکہ کھیل کی میزبانی کے لیے بھارت کی بولی میں ان کی شرکت کے لیے بے حد سراہا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Anjali-Bhagwat — بنام: Anjali Bhagwat — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. عنوان : Olympedia
  3. "Anjali Bhagwat | Indian rifle shooter"۔ Encyclopedia Britannica (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2020 
  4. "Trailblazer 2000: How Anjali Bhagwat sparked India's shooting stars"۔ ESPN (بزبان انگریزی)۔ 2020-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2020 
  5. Chitra Garg (2010). Indian Champions: Profiles of Famous Indian Sportspersons. Rajpal & Sons2010. ص. 267. ISBN:9788170288527.تصنيف:صيانة الاستشهاد: استشهادات بمسارات غير مؤرشفة

[1]

بیرونی روابط

ترمیم
  1. "About Anjali Bhagwat"۔ fundook.io۔ Fundook۔ 10 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2022