انجلی دیوی

بھارتی فلمی اداکارہ

انجلی دیوی (انگریزی: Anjali Devi) (ولادت: 24 اگست 1927ء - وفات: 13 جنوری 2014ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، ماڈل اور تیلگو اور تمل فلموں میں فلم ساز تھیں۔[1] وہ فلم لاوا کوسا میں دیوی سیتا کے کردار کے لیے مشہور تھیں۔ اس کے علاوہ فلم سوورنا سندری اور افلم نارکلی جیسی فلموں میں اپنے کردار کے لیے بھی مشہور تھیں۔ 1963ء میں صدر جمہوریہ ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

انجلی دیوی
(تیلگو میں: అంజలీ దేవి ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انجلی دیوی 1949ء میں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام انجمہ
پیدائش 24 اگست 1927(1927-08-24)
پیداپورم، مشرقی گوداوری ضلع، مدراس پریزیڈنسی، برطانوی ہند
وفات 13 جنوری 2014(2014-10-13) (عمر  86 سال)
چنائے، تمل ناڈو، بھارت
وجہ وفات متعدد اعضا کی خرابی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)
بھارت (26 جنوری 1950–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات پی ادنارائن راؤ
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
مادری زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

انجلی دیوی 24 اگست 1927ء کو بھارت کے صوبے آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیدا ہوئیں تھیں۔[2] ان کا اصلی نام انجمہ تھا۔ انھوں نے ڈراموں میں اداکاری کرنے کے لیے اپنا نام انجنی کماری رکھ لیا۔ بعد میں ، فلم ڈائریکٹر سی پلائیہ نے ان کا نام بدل کر انجلی دیوی رکھ دیا۔

ذاتی زندگی

ترمیم

انجلی دیوی نے 1948ء میں میوزک ڈائریکٹر پی ادنارائن راؤ سے شادی کی۔ شادی کے بعد دونوں نے چنئی میں میں رہنے کا فیصلہ کیا۔[2] اس شادی سے ان کے دو بیٹے تھے۔ انجیلی پکچرز کے بینر تلے انھوں نے بہت سی تلگو فلمیں بنائیں۔ ان کی پوتی سیلا راؤ بھی ایک اداکارہ ہیں۔

وفات

ترمیم

انجلی دیوی 13 جنوری 2014ء کو 86 سال کی عمر میں چینائی کے وجیا اسپتال میں ، دل کا دورہ کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔[3] ان کے اعضاء کو رام چندر میڈیکل کالج میں عطیہ کیے گئے۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Anjali Devi" 
  2. ^ ا ب "Anjali Devi"۔ IMDB۔ 28 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2012 
  3. "Veteran actor Anjali Devi dead"۔ دی ہندو (بزبان انگریزی)۔ Special Correspondent۔ 2014-01-14۔ ISSN 0971-751X۔ 16 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  4. "Anjali Devi passes away"۔ Filmcircle.com۔ 13 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2014