انو ستارہ
انو ستارہ بھارتی فلمی اداکارہ ہے جس نے زیادہ تر ملیالم فلم میں اداکاری کی۔[2]
انو ستارہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 اگست 1995ء (30 سال)[1] کالپیٹا |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | [[:اداکار|ادکارہ]] |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پیشہ ورانہ زندگی
ترمیمانو ستارہ ایک معروف اداکارہ اور تربیت یافتہ راقصہ ہے۔ وہ بچپن سے ہی رقص میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور کی اسٹیج شوز میں اپنی کارکردگی دکھائی ہے۔ اس نے کیرلا کلامنڈلم سے رقص سیکھا۔[3] وہاں سے اس نے فاضل رقاصوں سے رقص کے مختلف اقسام بھی سیکھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے مواقع بھی ملے۔[4]
اس نے کئی اسکولی اور کالجی سطح کے مقابلہ جاتی پروگرام میں حصہ لیا۔ اور بیرون ممالک میں منعقدہ تقاریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتی ہوئی مختلف ثقافتی پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ اس نے اپنے گھر میں ایک رقص درسگاہ بنام نورس کا آغاز کیا۔[4] اور اس طرح وہ اپنی معلومات کو دوسروں تک پہنچی سکی جو حقیقی طور پر ان اقسامِ رقص سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ جب وہ گھر سے باہر رہتی ہے تو اپنی ماں ڈانس اسکول کا انتظام سنبھالتی ہے۔ اس نے بہت کم ریالٹی شوز میں حصہ لیا ہے جو ناظرین میں بہت مقبول ہوئے۔ فلمی ہدایتکاروں نے اس کی ٹیوی شو کی کارکردگی دیکھ کر ہدایتکار سریش اچوس کی فلم کے لیے تجویز کی۔ اس طرح اس نے 2013ء میں اپنی شروعاتی فلم پوٹاس بم میں اشوتی کا کردار نبھایا۔ اس نے ملیالم اور تمل دونوں زبانوں کی فلموں میں اداکاری نبھائی۔ اسی سال بعد میں اس نے اورو انڈین پرنیا کتھا میں کردار نبھایا۔ انارکلی، ہیپی ویڈنگ، کیمپس ڈائری، مروپڈی، فخری، رامنٹے ایدن توٹم، اچاینس، سرووپری پالاکارن، نول دا جویل، آنا الرالوڈلارل وغیرہ اس کی فلمیں ہیں۔
تمل فلم انڈسٹری میں اس کی شروعاتی فلم ویری 2015ء میں بنی۔ وہ ٹیوی چینل مژاول منورما میں نشر ہونے والے ایک انڈین ریلٹی شو ڈی فور ڈانس میں پریا منی، نِیرَو بَولیچا، پرسنّا سجیت اور ممتا موہنداس کے ساتھ بطور فیصلہ کنندہ نظر آئی۔ کیپٹن، بلاتی کتھا، کوژی تنکاچن اور پودو نالن کرودی اس کی عنقریب آنے والی فلمیں ہیں۔[3]
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار | ہدایتکار | زبان | دیگر معلومات |
---|---|---|---|---|---|
2013 | پوٹاس بم | اشوتی | سریش اچوس | ملیالم | |
اورو انڈین پرنایاکتھا | جوان تلسی | ستیان انتی کاڈ | ملیالم | ||
2015 | انارکلی | آترا | سچی | ملیالم | |
ویری | میناکشی | ترون گوپی | تمل | ||
2016 | ہیپی ویڈنگ | شاہینہ | عمر لولو | ملیالم | |
کیمپس ڈائری | کاشی تومبا | جیون | ملیالم | ||
مروپڈی | ریا | وی ایم ونو | ملیالم | ||
2017 | فخری | عالیہ علی فخری | صدیق | ملیالم | |
رامنٹے ایدن توٹم | مالنی | رنجیت شنکر | ملیالم | ||
اچاینس | پریاگا | کنن تاماراکولم | ملیالم | ||
سرووپری پالاکارن | لنٹا | وینوگوپال | ملیالم | ||
ایسٹرن ڈی فور جونیئر ورسز سینئر | قاضی | یمونا | ملیالم | مژاول منورما کا ٹیوی ریالٹی شو | |
نول اینا جویل | اسمہ | رنجی لال دامودرن | ملیالم | ||
آنا الرالوڈلارل | پاروتی | دلیپ مینون | ملیالم | ||
2018 | کیپٹین | انیتا | پرجیش سین | ملیالم | |
اورو کوپراسیدھا پئیان | جلجا | مدھوپال | ملیالم | پسِ فلمسازی | |
بلاتی کتھا | TBA | رنجیت | ملیالم | پسِ فلمسازی | |
کوٹاناڈن بلوگ | TBA | سیتو | ملیالم | فلم بندی | |
پڈایوٹم | TBA | رفیق ابراہیم | ملیالم | پیشِ فلمسازی | |
TBA | پودو نالن کرودی | زیون | تمل | تاخیر شدہ |
اعزازات
ترمیم- 2017 :ایشیا ویژن ایوارڈز - بہترین شروعاتی
- 2018 : ونتا فلمی ایوارڈ - سال کی بہترین کارکردگی (اداکارہ)
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Anu Sithara — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/347747
- ↑ "The perfect desi girl: Anu Sithara"۔ deccanchronicle.com۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-06-07
- ^ ا ب Star at the marquee - The Hindu
- ^ ا ب Anu Sithara, the 'village girl' who danced her way into hearts